بریکنگ نیوز

رواں سال پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی، فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی اور تین سال کے دوران ان بسوں کی مکمل مینوفیکچرنگ پاکستان میں شروع ہو جائے گی۔ڈائیوو پاکستان اور سکائی ول کمپنی کے درمیان معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے منزل آسان بنانی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں ا لیکٹرک بسیں چلانے والا پہلا ملک ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سکائی وہیل اور ڈائیوئو کا مشترکہ معاہدہ ملک کے لیے بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنا سپیس مشن اگلے سال بھیجے گا۔ انہوں نے کہا کورونا کیس آنے کے بعدماسک باہر سے منگوا رہے تھے لیکن اب ہم ماسک اور دیگر حفاظتی سامان میں خودکفیل ہیں۔وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بتایا کہ حکومت پاکستان میں سولر اور ونڈ کے ذریعے متبادل توانائی کے ذرائع بڑھا رہی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ ملکی منصوبہ بندی10سال سے زیادہ نہیں ہو سکتی اور ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ترقی کی رفتار میں تیزی لائی جائے
۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کار اور بس مینوفیکچررز کو اب آگے آنے کی ضرورت ہے۔ سرمایہ کاری ملک میں تبدیلی لاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چین نجی سیکٹرز میں بھی شراکت داری کے لیے تعاون فراہم کررہا ہے۔قبل ازیں انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ایک اور وعدے کی تکمیل کی طرف بڑا قدم، ڈائوو پاکستان اور سکائی ول کمپنی کے درمیان پاکستان میں الیکٹرک بسیں لانے کا اسٹریٹجک الائنس ہوگا۔

About admin

Check Also

کرپشن پرقابوپاکرذاتی مفادات کوبالائے طاق رکھ کرمعیشت کو بہتربنانا ہے،حفیظ شیخ

 کراچی : مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کرپشن پرقابوپاکرذاتی مفادات کوبالائے طاق رکھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *