بریکنگ نیوز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی جبکہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی تھی۔اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھجوائی گئی تجاویز میں کہا گیا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 4 فیصد فی لٹر کمی کی جائے۔اوگرا نے سفارش کی ہے کہ پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔ اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو روپے تک فی لٹرکمی کی تجویز دی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا گیا اور وزارت خزانہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی اعلان کیا۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی اٹھانوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔گذشتہ ہفتے نیپرا نے بجلی کی قیمت ایک روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جس سے صارفین پر165 ارب کا اضافی بوجھ پڑا۔نیپرا نے24ستمبر کو مالی سال 2020 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 73 ارب اور تیسری سہ ماہی کا 91 ارب 80 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی تھی۔

About admin

Check Also

رواں سال پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی، فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *