بریکنگ نیوز

میرے بیٹے حمزہ شہباز شریف کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے،شہباز شریف

لاہور، اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے بیٹے حمزہ شہباز شریف کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے۔ مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ حمزہ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔ جزاک اللہ خیر۔ان خیالات کا اظہار شہباز شریف نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو علاج کے لئے فوری ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ گزشتہ تین روز سے شدید بخار میں مبتلا ہیں۔
بگڑتی ہوئی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل سے فوری ہسپتال منتقل کیا جائے۔اتوارکے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے علاج کی تمام قانونی زمہ داریاں پوری کی جائیں۔ علاج میں سستی یا لاپرواہی سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی صحت خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم اور پارٹی کارکنان سے حمزہ شہباز کی صحت کے لئے دعا کی اپیل ہے۔بے گناہ حمزہ نوازشریف کا بھتیجا اور شہباز شریف کا بیٹا ہونے کے جرم میں ناحق سزا پا رہا ہے اور بہادری سے نیب نیازی اندھیر نگری چوپٹ راج کے سامنے ڈٹا ہوا ہے، بدترین سیاسی انتقام ان کے عزم کو متزلزل نہ کرسکا۔انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا جائے۔حمزہ بھائی کی صحت کے لئے دعا کی اپیل ہے۔

About admin

Check Also

آزادکشمیر بھر میں دوبارہ سے لاک ڈائون کرنیکا فیصلہ

 مظفرآباد:وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت آزاد کشمیر میں کرونا کے بڑھتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *