بریکنگ نیوز

کورونا وائرس ‘ملک بھر میںمزید 6افراد جاں بحق ،اموات 6513ہو گئی

اسلام آباد :گذشتہ 24گھنٹوںکے دوران ملک بھر میںکوروناوائرس کے مزید 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد 6,513ہو گئی ۔ ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد 513ہے، ملک میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد9,135تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 632نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک کوروناوائرس کے کل مریضوں کی تعداد تین لاکھ 14ہزار616تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداددولاکھ 98ہزار968تک پہنچ گئی ۔

اتوار کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 33,725ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل 36لاکھ 44ہزار 762ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں اس وقت کورواناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوںکی شرح2.1فیصد ہے جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 95فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 375مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل مریضوں، صحتیاب ہونے والے مریضوں ، فعال کیسز اور ا نتقال کرنے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔این سی او سی کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 16 ہزار766 ہو گئی ہے۔ پنجاب 99 ہزار 812، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 50، خیبرپختونخوا میں 37 ہزار 973، بلوچستان میں 15 ہزار 371، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 828 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 816 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 240 اور سندھ میں 2 ہزار 520 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 183، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 88اور آزاد کشمیر میں 76ہو گئی ہے۔پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس رواں برس26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

About admin

Check Also

کورونا کے وار جاری ‘دنیا بھر میں ہلاکتیں 1037942 تک پہنچ گئیں

نیویارک ،نئی دہلی ،میڈرڈ ،ماسکو : مہلک وبا کورونا تھمنے کا نام نہیں لی رہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *