بریکنگ نیوز

ملک میں کورونا سے سینئر صحافی سمیت مزید71افراد جاں بحق،اموات9080 ہوگئیں

اسلام آباد :پاکستان میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید71مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد9080تک پہنچ گئی ہے۔ کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں میں ایک نجی ٹی وی کے سینئر رپورٹر طارق محمود ملک بھی شامل ہیں جو گزشتہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے اور گزشتہ رات وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔طارق محمود کا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال کی تحصیل تلہ گنگ سے تھا ۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں 2545نئے کوروناوائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں 2505کوروناوائرس کے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعرات کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک میں کوروناوائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد چار لاکھ 48ہزار522تک پہنچ چکی ہے جبکہ ملک میں اب تک تین لاکھ 96ہزار591مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اب تک ملک میں کوروناوائرس کے کل 61لاکھ 76ہزار889ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 40090ٹیسٹ کئے گئے۔ این سی او سی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحتیاب ہونے والے مریضو ںاور فعال کیسز کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پرہے۔ صوبہ پنجاب کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پرہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں تیسرے نمبر پرہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضو ں کی شرح 87فیصد کے قریب ہے۔ اس وقت پاکستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسزکی تعداد42851تک پہنچ گئی ہے۔اب تک صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے 3491مریض انتقال کر چکے ہیں، صوبہ سندھ میں 3 ہزار 237، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 502، اسلام آباد میں 381، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 176 اور آزاد جموں و کشمیر میں اب تک کوروناوائرس 194 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ اب تک اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزکی تعداد 35 ہزار 441تک پہنچ چکی ہے، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 609، سندھ میں ایک لاکھ 99 ہزار 706، پنجاب میں ایک لاکھ 29 ہزار 291، بلوچستان میں 17 ہزار 838، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 833 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 804 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے ایک لاکھ 76ہزار337مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ 15ہزار596،صوبہ خیبرپختونخوا میں 47272،اسلام آباد میں 29053،صوبہ بلوچستان میں 17235،آزاد جموں وکشمیر میں 6495جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک کوروناوائرس کے کل 4604مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.12 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 19.89 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 22.45 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 9.4 فیصد، بلوچستان میں 14.2، گلگت بلتستان میں 0.5، اسلام آباد 4.3، خیبر پختونخوا 7.2 اور سندھ میں 14.9 فیصد تک ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 3.8 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 7.71 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 19.04، کوئٹہ میں 5.06 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔

About Aziz

Check Also

کوروناو ائرس ، ملک بھر میں مزید 9افراد چل بسے ، اموات 6544 تک پہنچ گئیں

اسلام آباد :گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے مزید ( 9)مریض انتقال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *