بریکنگ نیوز

بھارتی ایماء پر جاری دہشتگردی کو کچلنے کیلئے پاک فوج کو ایک اور آپریشن کرنے کی ضرورت ہے

گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے مچھ میں نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کے بعد 11غریب کان کنوں کو قتل اور 4کو زخمی کردیا ۔سفاک دہشتگرد مچھ کوئلہ فیلڈ میں کام کرنیوالے کان کنوں کو اغوا کر کے قریبی پہاڑیوں میں لے گئے اور ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 11 کان کن جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے۔یہ دلخراش واقعہ بلوچستان میں مچھ کے علاقے میںپیش آنے کا سبب یہ بھی ہے کہ بلوچستان میں بھارت نواز لابی اور زرخرید غلام دہشتگرد متحرک ہیں جن کا مقصد نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کے طول و عرض میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرکے بھارتی ہدف کو حاصل کرنا ہے۔دریںاثناء وفاقی وزراء شبلی فراز ،فواد چوہدری اور زبیدہ جلال نے ضلع کچھی مچھ میں کانکنوں پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلو چستان میں غریب لوگ بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے نشانے پر ہیںان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرنا وقت کی ضرو رت ہے ۔یہ عناصربیرونی حملہ آوروں کے آلہ کاربن کرافراتفری ،انتشار اور وطن عزیز میں عدم استحکام پھیلارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بالآخر ملک دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں ناکامی ہوگی۔ہماری رائے میں ان دہشتگردوں نے اگر آج غریب کان کنوں کو نشانہ بنایا ہے تو اسی طرح اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل اور پاکستان کو دبائو میں لانے کیلئے ان کا نشانہ اکثر پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اہلکار ہی ہوتے ہیں۔ چند روز قبل کوئٹہ کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی چوکی پر ان بزدل دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں حملہ کرکے سات جوانوں کو شہید کردیا تھا ۔ اس طرح کے افسوسناک واقعات کے پی کے اور بلوچستان کے مختلف علاقوںمیں اکثر پیش آرہے ہیں کیونکہ دہشتگردوں کی باقیات جو پاک فوج کے نشانے سے بچ گئے ہیں یا جن کی پناہ گاہیں سرحد کے اس پار افغانستان میں ہیں اور بھارت کی پشت پناہی میں وطن عزیز پاکستان اور سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے کوئی موقع جانے نہیں دیتے۔ افغانستان سے یوں تو بھارت کو دیس نکالا ہوگیا ہے لیکن بھارتی خفیہ ایجنسی را کی باقیات جو ڈالر کے عوض پاکستان میں عدم استحکام، سی پیک اور گوادر پورٹ جیسے اہم منصوبوں کو نشانہ بناکر امریکہ کی خوشنودی اور چین کا اس خطے میں اثر و رسوخ ختم کرنے کی لاحاصل کوششیں کررہے ہیں۔ ہماری دانست میں بھارت کو نکیل ڈالنے اور بھارتی تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کیلئے ان دہشتگردوں کے خلاف ایک بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے تاکہ بلوچستان اور کے پی کے سے بھارتی باقیات اور دہشتگردوں کا صفایا ممکن ہوسکے۔ پاک فوج کی بے پناہ اور لازوال قربانیوں کے باعث دہشتگردی کا عفریت کافی حد تک قابومیں آگیا ہے لیکن جوں جوں سی پیک منصوبہ بہتری کی جانب جارہا ہے اور اس منصوبے میں افغانستان، ایران ، بنگلہ دیش اور روس سمیت دیگر کئی ملک چین کے ساتھ مل کر ایک مضبوط بلاک کی شکل میں سامنے آرہے ہیں جو سی پیک منصوبے کی کامیابی کا مظہر اور مستقبل قریب میں گوادر پورٹ کے بہتر انداز میں عالمی سطح پر فعال ہونے کی علامت ہے۔ دشمن طاقتیں اور پاکستان کو عدم استحکام کا شکارکرنے والی قوتیں منظم انداز میں دہشتگردی کے علاوہ پاکستان کو دبائو میں لانے کیلئے اپنے منفی اور مکروہ عزائم کی تکمیل میں مصروف ہیں۔ ایسے میں وطن عزیز میںسیاسی اور جمہوری استحکام وقت کی ضرورت ہے تاکہ پوری قوم متحد ہوکر ملک دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر ان کے عزائم کو خا ک میں ملا سکے۔

About Aziz

Check Also

آرمی چیف کا دورہ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا حالیہ دو روزہ قطر بلاشبہ انتہائی اہمیت کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *