بریکنگ نیوز

پاک فوج کی قربانیوں اور قومی یکجہتی نے بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے میںکلیدی کرداد ادا کیا

اگلے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہر طرح سے جواب دینے کیلئے مکمل تیاری ہے اوریہ کہ پاکستان میں منظم دہشت گردوں کا کوئی اسٹرکچر موجود نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10سال ہر لحاظ سے پاکستان کے لیے بہت چیلنجز وقت تھا، صرف 2020 میں ہی سیکیورٹی چیلنجز کے علاوہ ٹڈی دل اور کووڈ 19 جیسی وبا نے پاکستان کی معیشت اور خوراک کے تحفظ کو بھی خطرے میں ڈالے رکھا۔ جنرل افتخار بابر کا کہنا کہ ایک طر ف مشرقی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی شرانگیزی جاری تھی تو دوسری طرف مغربی سرحد پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا جارہا تھا، اس تمام چیلنجز کے باوجود ریاست، تمام قومی اداروں، افواج پاکستان، انٹیلی جنس ایجنسیز اور سب سے اہم پاکستانی عوام نے متحد ہوکر ان مشکلات کا مقابلہ کیا اور بحیثیت قوم اللہ نے ہمیں سرخرو کیا۔ہماری دانست میں جنرل افتخار بابر کا کہنا بالکل درست ہے کہ پاک فوج نے بے پناہ قربانیوں کے ذریعے نہ صرف بھارتی عزائم اور سازشوں کو کنٹرول کیا بلکہ وطن عزیز کے اندر پاکستان دشمن طاقتوں خاص طور پربھارت کی طرف سے دہشتگردی کے نیٹ ورکس کو بھی نابود کردیا ہے۔ اس میں بھی کوئی دورائے نہیں کہ پاکستانی عوام پاک فوج کے پشتی بان ہیں مصیبت کی ہر گھڑی میں جہاں پاک فو ج وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس ملک کی سالمیت ، بقاء اور سرحدوں کو محفوظ کرتے ہیں وہاں پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کو یقینی بنانے کیلئے بھی پاک فوج اور دیگر ادارے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ بھارت کا جنگی جنون اور پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں بھارت کے اندر انتشار پھلانے اور عدم استحکام پیداکرنے کیلئے متحرک ہونے کے علاوہ عالمی سطح پر ایسا کوئی موقع جانے نہیں دیتا جہاں پاکستان کو نقصان یا گزند پہنچانا مقصود ہو۔ یہ اللہ کا احسان ہے کہ بھارت کو نہ صرف اس خطے میں بلکہ عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جارحانہ اور پرتشدد پالیسی اور خاص طور پر مسلمانوںاور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت ، شدت پسندی اور مکروہ عزائم ہیں۔بھارت جعلی این جی اوز اور ایسے ذرائع ابلاغ جن کا وجود ہی نہیں کے ذریعے پاکستان کے تشخص کو آلودہ کرنے اور پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا رہا اور اس حوالے سے سینکڑوں جعلی تنظیمیں اور ذرائع ابلاغ کے ادارے بھارتی سری واستو گروپ کے تحت کئی ملکوں میں نیٹ ورک چلا رہے تھے جو بالآخر یورپین ڈس انفارمیشن لیب نے بے نقاب کردی اور بھارت کو عالمی سطح پر ذلت اور رسوائی اٹھا نا پڑی۔جہاں تک دہشتگردی کا تعلق ہے پاکستان اس دہشتگردی کے خلاف لڑنے والا فور فرنٹ ملک ہے۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دہشتگردی پاکستان پر مسلط کی گئی جب کہ اس دہشتگردی کا پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔ امریکہ کو دہشتگردوں کے ساتھ مسائل تھے اور اس نے کمال ہوشیاری کے دہشتگروں کو پاکستان کے سامنے لاکھڑا کیا۔ دہشتگردی کے عفریت کو قابو کرنے کیلئے پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں نے بے پناہ قربانیاں دیں۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے علاوہ دیگر کئی آپریشن کئے اور اس طرح دہشتگردوں کی پناہ گاہوںکو تباہ کرنے کے علاوہ ان کے سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا گیا۔ ملک کے اندر کوئی بھی آفات سماوی ہو یا دہشتگردوں کی کارروائیاں اسی طرح سرحدوں کی حفاظت ہو پاک فوج کا ایک کلیدی کردار ہے ۔ قوم سکون سے اپنے گھروں میں سو رہی ہوتی ہے اور قوم کے جانثار اور یہ سپاہی اپنی زندگیوں کو دائو پر لگاکر قوم کا مستقبل اور ملک کے دفاع کو یقینی بناتے ہیں۔

About Aziz

Check Also

آرمی چیف کا دورہ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا حالیہ دو روزہ قطر بلاشبہ انتہائی اہمیت کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *