بریکنگ نیوز

کورونا وائرس ‘ محکمہ تعلیم پنجاب کا امتحانی نصاب2021 کم کرنے کا فیصلہ

لاہور:عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی اداروں کیلئے محکمہ تعلیم نے تمام کلاسز کے امتحانی نصاب2021 کوکم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام مضامین کا سلیبس تیار کر لیا ہے ، تمام مضامین کا سلیبس 40سے 50فیصد کم کر دیا گیا ہے۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام مضامین کا سلیبس 40سے 50فیصد کم کردیا گیا ہے، ہر کورس کے مخصوص اور اہم مضامین سلیبیس کا حصہ ہیں

۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق سلیبیس 6ماہ یعنی ستمبر سے فروری تک کے دورانیہ کے لیے تیار کیا ہے۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ڈائریکٹر کریکیولم اور ماہر اساتذہ نے اسمارٹ سلیبس کا جائزہ لیا اور کہا کہ 8ویں،9ویں اوردسویں جماعت کے امتحانات بھی اسی سلیبس سے بنائیں گے۔

About admin

Check Also

کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بندپرائمری سکولز کھل گئے ،تدریسی سرگرمیوں کا آغاز

 اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند پرائمری سکولز میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *