بریکنگ نیوز

9 ہزارلیکچرز کو ٹائم اسکیل نہ ملنے پر حکومتِ سندھ کی رپورٹ مسترد

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے 9 ہزار لیکچرز کو ٹائم اسکیل نہ ملنے کے معاملے پر حکومت سندھ کی رپورٹ کو مسترد کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر سیکریٹری کالجز اور ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم کو طلب کر لیا۔ منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں لیکچرز اور پروفیسرز کو ٹائم سکیل نہ ملنے کے معاملے پر سماعت ہوئی
،عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی سمری ہے جو وزیرِ اعلیٰ کو دی گئی، اس کا نتیجہ کیا نکلا، وہ عدالت کو بتائیں۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ سندھ حکومت نے کمیٹی بنانے کا کہا تھا اس کا کیا ہوا؟۔درخواست گزار نعیم اقبال کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2010 سے کیس زیرِ سماعت ہے، رواں سال 4 مارچ کو اس معاملے پر کمیٹی بھی بنی تھی۔
جسٹس محمد علی مظہر نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو حکم دیا کہ عدالت کا وقت ضائع نہ کریں، پیش رفت رپورٹ لے کر آئیں۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ 2 ہفتوں کی مہلت دے دیں، پیش رفت رپورٹ لے کر آئوں گا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری کالجز اور ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم کو طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ سندھ پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

About admin

Check Also

کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بندپرائمری سکولز کھل گئے ،تدریسی سرگرمیوں کا آغاز

 اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند پرائمری سکولز میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *