بریکنگ نیوز

اوپن یونیورسٹی نے 90۔فیصد پوسٹ گریجویٹ پروگرامزکے نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں2019ء میں پیش کئے گئے بی ایس۔بی ایڈاور پوسٹ گریجویٹ کے 90۔فیصد پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔آئوٹ ہونے والے تمام پروگرامز کی تفصیلات اور نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ aiou.edu.pkپر دستیاب ہیں،پوسٹ گریجویٹ کے دیگر پروگرامز کے نتائج مرتب کیے جا رہے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق طلبہ اپنا رزلٹ کارڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اِن پروگرامز کے امتحانات وفاقی حکومت / ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی پالیسی کے تحت اور ملک بھر میں کرونا وبائ/ لاک ڈائون کے تناظر میں’ اینڈ ٹرم اسسمنٹ سسٹم ‘کے تحت منعقد ہوئے تھے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے جاری ہیں فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15۔اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ فارم جمع کرانے کا طریقہ کار تعلیمی پروگرامز و دیگر تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

About admin

Check Also

کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بندپرائمری سکولز کھل گئے ،تدریسی سرگرمیوں کا آغاز

 اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند پرائمری سکولز میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *