بریکنگ نیوز

پنجاب بھر کے سکولوں کو فنڈزکی مد میں3 ارب38کروڑ روپے جاری

 لاہور:حکومت پنجاب نے صوبے کے سکولوں کو فنڈز کی مد میں 3 ارب 38کروڑ روپے جاری کر دیئے ۔لاہورکے اسکولز کو 16 کروڑ 90لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ اٹک 7کروڑ، بہاولپور9کروڑ 62لاکھ اور بہاولنگر کو 12کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔بھکر7کروڑ 93 لاکھ اور چکوال کیلئے 5کروڑ 32لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں۔ چنیوٹ4کروڑ90لاکھ ، ڈی جی خان10کروڑ، فیصل آباد21کروڑ، گوجرانوالہ 13کروڑ اور گجرات کو9کروڑ 23لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں۔حافظ آباد4کروڑ، جھنگ کو9کروڑ 57لاکھ، قصور10کروڑ، جہلم 4کروڑ، خانیوال کو 12کروڑ 58لاکھ، ملتان 11کروڑ، روالپنڈی 10کروڑ اور ساہیوال کو 9کروڑ روپے جاری ہوئے۔سرگودھا کو 12 کروڑ، شیخوپوہ 9کروڑ اور نارووال کیلئے8کروڑ روپے جاری کیے گئے ۔فنڈزنان سیلری بجٹ کی مد میں جاری کیے گئے اور سکولوں کی ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے جاسکیں گے۔

About admin

Check Also

کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بندپرائمری سکولز کھل گئے ،تدریسی سرگرمیوں کا آغاز

 اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند پرائمری سکولز میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *