بریکنگ نیوز

سکول کھلنے سے کورونا بڑھا تو فیصلہ بدل سکتا ہے، سعید غنی

کراچی :سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے سے کورونا وائرس کا مرض بڑھا تو فیصلہ تبدیل بھی ہو سکتا ہے، ایک ساتھ تمام تعلیمی ادارے کھولنے سے ایس او پیز پر عمل درآمد میں مشکل ہو گی۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کی مشاورت سے تمام فیصلے کئے گئے، تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بچوں کی اسکول ٹرانسپورٹ سے متعلق بھی ایس او پیز طے کی گئی ہیں۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں جائزہ لیں گے کہ چھوٹی کلاسز کھولنی چاہئیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ساتھ تمام تعلیمی ادارے کھولنے سے ایس او پیز پر عمل درآمد میں مشکل ہو گی۔

About admin

Check Also

کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بندپرائمری سکولز کھل گئے ،تدریسی سرگرمیوں کا آغاز

 اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند پرائمری سکولز میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *