لاہور:تعلیمی اداروں کے کھلنے سے قبل اساتذہ اور طلبہ کے لازمی کورونا وائرس ٹیسٹ کے معاملہ پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے متعلقہ اداروں کو وضاحتی خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ یا طلبہ کے کورونا ٹیسٹ کی کوئی لازمی شرط نہیں رکھی گئی۔تعلیم حکومت پنجاب کی طرف سے اساتذہ یا طلبہ کے کورونا ٹیسٹ کی کوئی لازمی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمد عثمان نے متعلقہ اداروں کو وضاحتی خط لکھ دیا جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ کورونا ٹیسٹ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد حکومت پنجاب کی طرف سے کئے جائیں گے۔ سرکاری سطح پر رینڈم سیمپلنگ کے علاوہ کسی ٹیسٹ کی کوئی شرط نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے ٹیسٹ کرنے کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جاچکی ہے۔
