بریکنگ نیوز

کورونا لاک ڈائون کے باعث ملک بھر میں بندتعلیمی ادارے 7 ماہ بعد دوبارہ کھل گئے

اسلام آباد:کورونا لاک ڈائون کے باعث ملک بھر میں بند تعلیمی ادارے 7 ماہ بعد مرحلہ وار کھل گئے پہلے مرحلے میں جامعات اورکالجز کے ساتھ ساتھ نویں اور دسویں جماعت کی کلاسوں کا آغاز ہوگیا، ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر اور فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔منگل کو سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے کالجز ، جامعات اور اسکولوں میں نویں، دسویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ تمام طلبہ طالبات ماسک پہن کر اسکولوں میں آئے، اسکولوں میں صبح کی اسمبلیاں نہیں ہوئیں، تفریح بھی نہیں ہوگی، کلاس رومز جانے سے قبل طلبہ طالبات کا ٹمپریچر بھی چیک کیا گیا، تعلیمی اداروں میں داخلے کے مقام پر طلبہ کے درمیان سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے نشان بنائے گئے ہیں، واک تھرو جراثیم کش گیٹ نصب کیے گئے ہیں، اس موقع پر اسپرے اور سینی ٹائز بھی کیا گیا،تمام اسکولوں کے مرکزی گیٹ پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔وزیراعظم نے تمام اسکولز پبلک ہیلتھ سیکیورٹی رولزکے مطابق کھولنے کی ہدایت کی ہے۔تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کے فیصلے کے تحت اب 23 ستمبر کو چھٹی ، ساتویں اورآٹھویں کلاسز جبکہ 30ستمبر سے پرائمری کلاسز بھی شروع ہوجائیں گی

۔تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیاجارہا ہے، داخلے کے مقام پر طلبہ کے درمیان سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے نشان بنائے گئے ہیں جبکہ واک تھرو جراثیم کش گیٹ نصب کیے گئے ہیں، اس موقع پر اسپرے اور سینی ٹائز بھی کیاگیا۔اسکولوں کو روزانہ کی بنیاد پر ڈس افیکیٹ کیا جائے گا، لاک ڈائون کے دوران بعض اداروں نے آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رکھا اور امتحانات بھی لیے جس میں کامیاب امیدوار نئے سمسٹرز میں تعلیم جاری رکھیں گے۔پنجاب کے تعلیمی ادارے کورونا کیسز بڑھنے کے بعد 13 مارچ کو بند کردئیے گئے گئے تھے، اس دوران تین بار تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز زیر غور آئی لیکن حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔کورونا کے دنوں کو گرمی کی چھٹیاں شمار کرکے جون تک تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جبکہ کورونا کیسز بڑھنے پر فیصلہ 15 اگست تک موخرکیا گیا جو 15 ستمبر تک چلا گیا۔اب ایس او پیز کے تحت مرحلہ وار کلاسزشروع ہوگئے، اساتذہ اور طلبہ ماسک پہن کر آئیں گے، کلاس رومز میں سماجی فاصلہ رکھا جائے گا اور اس حوالے سے اساتذہ کو تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔پنجاب میں کالجز اور یونیورسٹیز میں ڈگری پروگرامز کے طلبہ کو مرحلہ وار بلایا جائے گا اور زیادہ تر طلبہ آن لائن ہی کلاسز لیں گے، خصوصی بچوں کے تعلیمی ادارے صبح 8 سے 11بجے تک کھلیں گے۔وفاقی حکومت کے فیصلے کے پیش نظربلوچستان میں بھی منگل کے روز سے سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے ، حکام نے کورونا اوپیز پرسختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے اور تعلیمی اداروں میں طلبا وطالبات کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیاہے۔سندھ میں تعلیمی ادارے 200 دن بندرہنے کے بعد کھل گئے ہیں، صوبے میں کورونا وبا کے باعث تعلیمی ادارے27 فروری کو بند کیے گئے تھے۔نجی اسکول پرنسپل نے کہا کہ ایس او پیز سے متعلق تمام انتظامات مکمل ہیں، اسکول کے گیٹ کے اندر واک تھرو جراثیم کش گیٹ نصب کیا گیا ہے جبکہ بچوں میں سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے نشان بنائے گئے ہیں، کوئی بچہ ماسک بھول جائے توگیٹ پر ہی ماسک اور سینیٹائزررکھا گیا ہے۔

About admin

Check Also

کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بندپرائمری سکولز کھل گئے ،تدریسی سرگرمیوں کا آغاز

 اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند پرائمری سکولز میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *