بریکنگ نیوز

چناری، مطالبات کے حل کیلئے محکمہ تعلیم کالجز کے اعلی حکام اور ضلعی انتظامیہ کو دی گئی ڈیڈلائن ختم

چناری: مطالبات کے حل کے لیے محکمہ تعلیم کالجز کے اعلی حکام اور ضلعی انتظامیہ کو دی جانے والی ڈیڈلائن ختم ہونے پرسیزفائر لائن کھلانہ ویلی گورنمنٹ بوائز انٹر سائنس ماڈل کالج کے طلبہ شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے تدریسی عمل کلاسز کا بائیکاٹ کرکے سڑکوں پر نکل آئے طلبہ کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے کھلانہ کی سول سوسائٹی انجمن تاجران سمیت طلبہ کے والدین بھی طلبہ کی حمایت میں احتجاج میں پہنچ گئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ادارہ کے بہتر مفاد میں طلبہ کے مطالبات پورے کیے جائیں

طلبہ اور سول سوسائٹی نے کالج کے باہر شدید نعرہ بازی کی اور احتجاج کے دوران طلبہ سول سوسائٹی کے افراد اور طلبہ کے والدین کا کہنا تھا کہ حکومت آزادکشمیر محکمہ تعلیم کالجز کے حکام بالا سمیت ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی توجہ مبذول کروانے کے باوجود ہمارے مطالبات کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ہم نے محکمہ تعلیم کالجز کے ذمہ داران سمیت ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو مطالبات کے حل کے لیے مہلت دی مگر کوئی شنوائی نہ ہو سکی آج کا احتجاج پر امن احتجاج تھا کل تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے فیصلہ کن شدید احتجاج سے گریز نہیں کرینگے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی مگر پرنسپل کا تبادلہ بھی نہ ہو سکا آن ڈیوٹی لیکچرار بھی اپنی اصل جائے تعیناتی پر حاضر نہ ہوسکے ہائی کلاسزکا سٹاف بھی مکمل نہ ہو سکا خالی آسامی پر تاحال کوئی لیکچر بھی نہ آسکا.عمارت کی زمین ایوارڈ ہوئے کئی سال گزر گے عمارت کی تعمیر کا کام تاحال شروع نہیں ہو سکا، کالج کے دیگر مسائل بھی حل نہ ہو سکے جسکے باعث ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے حکومت سمیت محکمہ کے ذمہ داران کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ستم ظریفی کا عالم ہے کہ دس، سال سے زائد عرصہ سے تعینات پرنسپل کی کارکردگی بالکل صفر پرنسپل مسائل کی اصل جڑ ہے جس کی نہ ادارہ کے نظم ونسق تدریسی عمل سے کوئی دلچسپی نہ سٹاف پہ گرفت ہے احتجاجی مظاہرہ سے اقبال رشید ،شجاع اکبر، قاضی منظور، عبدالطیف عباسی، عبدالقیوم مغل اور طلبہ راجہ حسیب، چوہدری عمیر، فیضان مشتاق ،عثمان احمد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت فوری طور پر مطالبات پورے کرے بصورت دیگر کالج کی تالہ بندی سمیت دیگر سخت ترین احتجاج سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا انتظامیہ کی روایتی بے حسی ڈیڈ لائن ختم ہونے اور احتجاج کی کال کے باوجود دوران احتجاج انتظامیہ کی جانب سے روایتی بے حسی دیکھنے کو ملی ہے جو کہ قابل مذمت اور افسوس ہے۔

About admin

Check Also

کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بندپرائمری سکولز کھل گئے ،تدریسی سرگرمیوں کا آغاز

 اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند پرائمری سکولز میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *