بریکنگ نیوز

سعید غنی کا کراچی کے مختلف سکولوں کا دورہ، کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا

کراچی:وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ جمعرات کو صبح سویرے صوبائی وزیر سعید غنی نے سینیٹ جوزف کالج و سکول اور سینٹ پیٹرک اسکول کا دورہ کیا۔

سینٹ جوزف کالج میں سماجی فاصلہ کے فقدان پر صوبائی وزیر نے پرنسپل کو فوری طور پر اسے ممکن بنانے کی ہدایت دی۔صوبائی وزیر نے کلاسز میں جاری تدریسی عمل کا بھی جائزہ لیا اور طالبات سے ایس او پیز کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ صوبائی وزیر نے سینٹ جوزف و سینٹ پیٹرک گرلز سکول میں تمام ایس او پیز اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے پر مذکورہ دونوں سکولوں کی پرنسپلز کو سراہا۔

About admin

Check Also

کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بندپرائمری سکولز کھل گئے ،تدریسی سرگرمیوں کا آغاز

 اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند پرائمری سکولز میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *