بریکنگ نیوز

تمام کالجز اور یونیورسٹیز میں ”سیلف ڈیفنس”کی ٹریننگ لازمی ہونی چاہئے، راجہ راشد حفیظ

راولپنڈی:وزیر پنجاب برائے خواندگی اور غیر رسمی تعلیم، راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ تمام کالجز اور یونیورسٹیز میں بچوں اور خاص طور پر بچیوں کے لئے “سیلف ڈیفنس” کی ٹریننگ لازمی ہونی چاہئے۔ اس بات کا اظہار انھوں نے سینٹر آف ایڈوانس سٹڈیز ان ہیلتھ اینڈ ٹیکنالوجی (کاشٹ) میں “سیلف ڈیفنس ورکشاپ برائے خواتین” کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے ادارے کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے کہ میرے شہر راولپنڈی میں ایک ایسا ادارہ موجود ہے جہاں با مقصد اعلی’ تعلیم فراہم کی جا رہی ہے جہاں انڈسٹری کے تعاون سے ڈگری ہولڈرز کی بجائے ہنر مند پروفیشنل پیدا ہو رہے ہیں۔
انھوں نے ادارے کے منفرد تدریسی طریقہ کار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان میں کوئی ایک بھی ایسا ادارہ نہیں دیکھا جو اس قدر پریکٹیکل پروفیشنل تعلیم دے رہا ہو کہ روزگار کی گارنٹی دے سکتا ہو۔ انھوں نے ورکشاپ میں شریک طلبا وطالبات میں اسناد بھی تقسیم کیں اور ادرے کی ترقی کے لئے نیک تمناں کا اظہار کیا۔ اس سے قبل نے سینٹر آف ایڈوانسڈ سٹڈیز ان ہیلتھ اینڈ ٹیکنالوجی (کاشٹ) کے بانی و مینجنگ ڈائریکٹر طیب ایچ ملک نے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا،اور کاشٹ کے طلبا و طالبات، فیکلٹی اور انتظامیہ کی کورونا کی وباکے دوران ملکی و سماجی خدمات کو سراہا۔ انھوں نے بتایا کہ کاشٹ میں کسی بھی ڈگری پروگرام کو شروع کرنے سے پہلے اس میں روزگار کے مواقعوں اور متعلقہ انڈسٹری سے الحاق کا خیال رکھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے گریجویٹ محض ڈگری نہیں بلکہ کہ مکمل پروفیشنل ٹریننگ لے کرباہر نکلتے ہیں۔ کاشٹ(CASHT) جو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فیصل آباد کا ایک ملحقہ کیمپس ہے کے زیر اہتمام سیلف ڈیفنس ورکشاپ میں نیشنل لیول کوچ اور مارشل آرٹس بلیک بیلٹ اسد عباسی اور نوجوان مارشل آرٹسٹ اقرا وحید (یلو بیلٹ)نے طالبات کو سیلف ڈیفنس کی ٹیکنیک سکھائیں۔ تقریب میں طالبات نے مہمان خصوصی کو سیلف ڈیفنس کا مظاہرہ بھی کر کے دکھایا۔ آخر میں شرکا میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔

About admin

Check Also

کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بندپرائمری سکولز کھل گئے ،تدریسی سرگرمیوں کا آغاز

 اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند پرائمری سکولز میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *