بریکنگ نیوز

ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی ،شفقت محمود

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ملک بھر میں (آج ) بدھ سے پرائمری سکولز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ منگل کو وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی)کا اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں وزارت صحت کے حکام نے کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی اور اجلاس میں تعلیمی اداروں میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ صوبائی حکام نے بھی اپنے اعدادوشمار سے اجلاس کو آگاہ کیا جس کے بعد این سی او سی نے تیسرے مرحلے سے متعلق مشاورت کے بعد پرائمری کلاسز کے آغاز کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت (آج ) بدھ سے ملک بھر میں پرائمری کلاسز کا آغا زہو جائے گا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے معاون خصوصی صحتڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں تمام صوبوں کو اعتماد میں لیا گیا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے حکام بھی اجلاس میں شریک تھے، ملک میں تقریبا 3 کروڑ بچے پرائمری تعلیم حاصل کرتے ہیں، بچوں کے مستقبل کومدنظر رکھتے ہوئے سکول کھولنے کا فیصلہ کیا ،(آج ) بدھ سے ملک بھر کے پرائمری سکول کھولنے کا متفقہ فیصلہ ہوا ہے، تمام فیصلے ملک بھر سے اکٹھے کیے گئے ڈیٹا کو جانچنے اور صوبوں کی رائے لینے کے بعد کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعدد سکول بند کیے گئے، آئندہ بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، چھوٹے بچے اب سکول آ رہے ہیں، ان کے لئے ماسک پہننا اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ 15 ستمبر سے اب تک ملک بھر کے مختلف اسکولوں میں ایک لاکھ 71 ہزار 436 ٹیسٹ کئے گئے۔ اس میں سے صرف 1284 کیسز مثبت تھے۔ یہ شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کئی سکولز کو بند بھی کیا گیا، والدین کو تسلی دیتے ہیں کہ پچھلے دو ہفتے میں تمام صوبائی ادارے متحرک رہے اور ایس او پیز پر پوری توجہ رہی ہے ۔ آئندہ بھی باقی اس طریقے سے زیادہ محنت کی جائے گی اور زیادہ ٹیسٹنگ کی جائے گی، مشکل مرحلے سے جلد آگے بڑھیں گے۔

About admin

Check Also

کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بندپرائمری سکولز کھل گئے ،تدریسی سرگرمیوں کا آغاز

 اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند پرائمری سکولز میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *