بریکنگ نیوز

ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو بند کر دیا جائے گا، شفقت محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو بند کر دیا جائے گا،، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد کے سرکاری سکول کا دورہ کرتے ہوئے کہا تعلیمی اداروں میں حکومتی احکامات اور انتظامات پر اطمینان ہیں، تمام تعلیمی ادارے کھل گئے، ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں،

بچوں کی صحت سب سے اہم ہے لیکن تعلیم کا مزید حرج بھی نہیں چاہتے، تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ جاری رکھیں گے،سکول میں حاضری پر شفقت محمود نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی حاضری بتاتی رہی والدین مطمئن ہیں، تسلی دلاتے ہیں بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے گا۔وزیراعظم کی کامیاب حکمت عملی سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

About admin

Check Also

ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی ،شفقت محمود

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ملک بھر میں (آج ) بدھ سے پرائمری سکولز کھولنے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *