بریکنگ نیوز

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز کا 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد(صباح نیوز) آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے ستمبر میں اسکولز کھولنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ اور چھ ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں جس سے بچوں کا نقصان ہو رہا ہے، ہم پندرہ اگست سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولیں گے۔صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ہدایت خان نے کہا کہ کورونا زوال پذیر ہو گیا ہے کیسز کم ہو گئے ہیں، حکومت سے مذاکرات بھی کئے گئے مگر ہماری بات نہیں سنی گئی، حکومت نے اگر ہمارے اداروں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم ملین مارچ کریں گے۔ہدایت خان نے مزید کہا کہ حکومتی لوگ نا اہل ہیں، ہم تحریک چلائیں گیتو حکومت دھڑام سے گر جائے گی، ہم ایس او پیز بنا کر اسکولز کھولیں گے، مدارس تو کھل گئے ہیں اور انہوں نے تو امتحانات بھی کرائے ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے 15 ستمبر کو ملک کے اسکول، کالج اور جامعات کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے

About Aziz

Check Also

کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بندپرائمری سکولز کھل گئے ،تدریسی سرگرمیوں کا آغاز

 اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند پرائمری سکولز میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *