بریکنگ نیوز
PARLIAMENTARY SECRETARY OF MINISTRY OF FEDERAL EDUCATION, MRS. WAJIHA AKRAM KHAN IN A GROUP PHOTO WITH STUDENTS DURING RESULT DECLARATION CEREMONY OF FEDERAL BOARD FOR SSC & HSSC IN ISLAMABAD ON JULY 20, 2020.

وفاقی تعلیمی بورڈ کا میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا اور دو بچوں نے 1097 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔آرمی پبلک اسکول کی مناحل امان اور ماڈل کالج کی خنشہ نشا یعقوب ملک کو پہلی پوزیشن کا حق دار قرار دیا گیا۔اسی طرح دوسری پوزیشن پر بھی 2 طلبا کامیاب قرار پائے۔ 1096 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں فہیم عباس، زرتاشہ عباسی شامل ہیں۔تیسری پوزیشن پر گیارہ طلبا کامیاب قرار پائے جن میں سے ہر ایک نے 1095 نمبر حاصل کیے۔تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں قیوم احمد، محمد عثمان فاروق، عبداللہ شاہد، عبید خان، جلال خان، عفرہ انجم، مسبیح منہاس،عاشہ ہرل، خدیجہ الظاہرہ، زینب نقیب، حورہن کشور شامل ہیں۔چیرمین فیڈرل بورڈ را عتیق احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق بچوں کو پروموٹ کر رہے ہیں، نویں کلاس کی کاکردگی کی بنیاد پر دسویں کے طلبا کو تین فیصد اضافی نمبر دیے گئے ہیں

About Aziz

Check Also

کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بندپرائمری سکولز کھل گئے ،تدریسی سرگرمیوں کا آغاز

 اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند پرائمری سکولز میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *