مظفرآباد:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی خزاں 2020 کے داخلے 15 جولائی 2020 سے شروع ہو چکے ہیں۔ریجنل ڈائریکٹر،علماقہ اقبال اوپن یونیورسٹی مظفرآبادکی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کے خزاں 2020 سمسٹر کے داخلے جاری ہیں،پہلے مرحلے کے داخلے مورخہ 15 جولائی 2020 سے شروع ہو چکے ہیں،جن میں میٹرک،ایف اے شامل ہے.
،اس کے بعد داخلوں کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گا جس میں بی ایڈ اور ماسٹرز لیول کے پروگرامز شامل ہوں گے۔ریجنل آفس مظفرآباد نے طلباء کی سہولیات کیلئے تین اضلاع میں 19 سیل پوائنٹس بھی قائم کر رکھے ہیں،جہاں سے نئے داخلہ لینے طلباء فارم لے سکتے ہیں،جاری طلباء کے لئے نیٹ پر فارم موجود ہیں وہ وہاں سے ڈائون لوڈ کر کے فارم جمع کروا سکتے ہیں، کسی مشکل کی صورت میں ریجنل آفس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔