بریکنگ نیوز

مسلمانوں نے تلوارنہیں علم کی وجہ سے ترقی کی، طبقاتی نظام تعلیم ختم کیا جائے گا، اسد قیصر

 اسلام آباد +مردان(صباح نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسلمانوں نے تلوارنہیں علم کی وجہ سے ترقی کی، طبقاتی نظام تعلیم ختم کیا جائے گا،مساوی تعلیم سے طلبہ اعلی عہدوں پر فائز ہوسکیں گے، پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا،بڑے عہدے سے کام لینا اصل مقصد ہونا چاہیے۔ محنت سے آپ بھی ملک کے وزیر اعظم اور قدیر خان بن سکتے ہیں،ملک میں اب اچھا وقت آنے والا ہے،آئندہ سال سے یکساں تعلیمی نصاب رائج کیا جا ئے گا، مدارس کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،مدارس میں بھی متفقہ اصلاحات نافذ کریں گے، مدارس کو قومی دھارے میں لائیں گے

۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مردان میں تقسیم انعامات کی تقریب کے بعد پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔یہاں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر اسد قیصر نے پوزیشن ہولڈرطلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں،وہ محنت کو اپنا شعار بنائیں۔ہمارے پیغمبرۖ نے علم حاصل کرنے کو فرض قرار دیا ہے۔ تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،مسلمانوں نے تلوار کی وجہ نہیں بلکہ علم کی وجہ ترقی کی۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کیا جائے گا۔مساوی تعلیم سے طلبہ اعلی عہدوں پر فائز ہوسکیں گے، اسپیکر نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اللہ پر ایمان اور محنت پر طلبہ یقین رکھیں، انسان جو سوچ سکتا ہے وہ ممکن ہو سکتا ہے۔

محنت کر کے آپ بڑے آدمی بن سکتے ہیں، اسد قیصرنے کہا کہ بڑے عہدے اس لیے ملتے ہیں کہ آپ اللہ کی مخلوق کی خدمت کریں۔خدمت کرنے والے کو صدیوں یاد رکھا جاتا ہے۔بڑے عہدے سے کام لینا اصل مقصد ہونا چاہیے۔ محنت سے آپ بھی ملک کے وزیر اعظم اور قدیر خان بن سکتے ہیں۔ہم نے ملکرملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے۔ملک میں اب اچھا وقت آنے والا ہے۔ ہمارا ملک ہر چیز سے مالا مال ہے۔اسپیکر اسد قیصرنے کہا کہ کورونا کی وجہ سے چیلنجز آئے ۔

سمارٹ لاک ڈاؤن میں پر تنقید کی گئی۔ آج پوری دنیا ہماری پالیسی کو سراہا رہی ھے۔کورونا کی وجہ سے چین اور انڈیا میں تباہی ہوئی، اللہ کا شکر ہے کم نقصان ہوا ۔عید پر شہری احتیاط کریں۔آئندہ سال سے یکساں تعلیمی نصاب رائج کیا جا ئے گا۔ملک میں مدرسوں کا اہم کردار ہے، طلبہ خوش فہمی اور غلط فہمی کا شکار نہ ھوں، اسد قیصر نے کہا کہ مدارس کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔مدارس میں بھی متفقہ اصلاحات نافذ کریں گے، مدارس کو مین سٹریم میں لائیں گے ۔طلبہ کی ترقی ان کے دین میں ہے، طلبہ اللہ پر ایمان اور محنت پر یقین رکھیں۔

About Aziz

Check Also

ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو بند کر دیا جائے گا، شفقت محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *