بریکنگ نیوز

یونیورسٹیز معاملات میں التوا کو برداشت نہیں کیا جائیگا، گورنر پنجاب

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ یونیورسٹیز کے معاملات میں التوا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی زیرِ صدارت گورنر ہائوس لاہور میں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر یاسر ہمایوں سمیت دیگر نے شرکت کی

۔دورانِ اجلاس گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سرکاری یونیورسٹی کے زیرِ التوا معاملات کا نوٹس لے لیا اور 15ستمبر تک بھرتیوں سمیت تمام معاملات نمٹانے کی ہدایت کی۔وزیرِ ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں کی سر براہی میں 7 رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی، اس کمیٹی میں پر نسپل سیکریٹری ٹو گورنر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور بھی شامل ہوں گے۔محکمہ قانون، محکمہ ہائر ایجوکیشن کے افسران،

وی سی پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے یہ ہدایت بھی کی کہ تمام یونیورسٹیز میں رجسٹرار اور دیگر پوسٹوں پر بھرتیوں کو بھی یقینی بنایا جائے، شفافیت اور میرٹ پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

About admin

Check Also

کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بندپرائمری سکولز کھل گئے ،تدریسی سرگرمیوں کا آغاز

 اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند پرائمری سکولز میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *