بریکنگ نیوز

آزاد کشمیر میں ڈینگی کنٹرول سرگرمیاں شروع،3661ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

مظفرآباد:حکومت آزاد کشمیر صحت کے شعبہ میں خصوصی توجہ دے رہی ہے تمام ضروری وسائل مہیا کیے جارہے ہیں راجہ امداد علی طارق معاون خصوصی وزیر اعظم آذاد کشمیر نے ڈاکٹر محمود حسین کیانی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز و کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام نے معاون خصوصی برائے وزیر اعظم آذاد کشمیر کو کرونا ،ڈینگی اور دیگر متعدی امراض کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ،ڈینگی کنٹرول کے حوالہ سے محکمہ صحت عامہ نظامت متعدی امراض نے اقدامات تیز کرتے ہوئے جدید ترین فوگر مشینز اضلاع کو فراہم کر دیں۔ ڈینگی کنٹرول کے حوالہ سے محکمہ نے حکومتی شکایات کی روشنی میں وزیر اعظم ،وزیر صحت عامہ ،سیکرٹری صحت عامہ اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے احکامات کی روشنی میں، اس مرتبہ نومبر 2019سے ہی اقدامات شروع کر دئیے تھے تمام سرگرمیوں کا پلان آف ایکشن مرتب کر کے اضلاع میں ڈینگی کنٹرول سرگرمیاں شروع کی گئیں جن میں ڈور ٹو ڈور لارول سرویلنس ، ہیلتھ ایجوکیشن ،لاروی سائیڈنگ ،سپرے اور فوگنگ وغیرہ شامل ہیں اس مقصدکے لیے پورے آذاد کشمیر میں 3661ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور ساتھ ہی ساتھ دیگر محکمہ جات کو بھی متحرک کیا گیا ۔ شعبہ سی ڈی سی کے سٹاف نے تاحال ایک لاکھ اکسٹھ ہزار ایک سو پندرہ گھروں کو چیک کیا جن میں دو لاکھ اکیتس ہزار نو سو اکہتر مچھروں کی افزائش کی جگہیں(کنٹینرز )پائے گئے جنھیں تلف کیا گیا اور عوام الناس کو آگاہی دی گئی اسی طرح لیڈی ہیلتھ ورکرز نے 392342گھروں کا وزٹ کیا اور عوام الناس کو آگاہی دی حکومت کی جانب سے ڈینگی کنٹرول کے سلسلہ میں منظور شدہ بجٹ کے مطابق نظامت متعدی امراض نے ادویات اور دیگر سازوسامان خرید کر کے اضلاع کو ترسیل کر دیا ۔آزاد کشمیر میں پہلی بار جدید ترین وہیکل مونٹڈ فوگنگ مشینزڈویژن کی سطح پر میرپوراور مظفرآباد کو فراہم کر دی گئیں ہیں اسی طرح ایک ایک پورٹ ایبل تھرمل فوگر بھی تمام اضلاع کو فراہم کر دی گئیں ہیں جس سے اضلاع کی استعداد کار میں اضافہ ہو ا ہے اضلاع کے فیلڈ سٹاف کو فوگنگ مشینز کی اوپریٹنگ کے حوالہ سے عملی طور پر تربیت کا اہتمام بمقام سنٹرل میڈیکل سٹور ڈپو اسلام آباد کیا گیا جس میں ضلع مظفرآباد ،پونچھ ،میرپور،کوٹلی اور باغ کے فیلڈ سٹاف نے شرکت کی ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمود حسین کیانی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سی ڈی سی /کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام آزاد کشمیر نے معاون خصوصی برائے وزیر اعظم راجہ امداد علی طارق کو خصوصی میٹنگ میں کیا انہوں نے واضح کیا ہے کہ حکومت اس شعبہ میں خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ضروری تمام وسائل فراہم کر دیئے گئے ہیں جس سے بہتری آئے گی وہ معاون خصوصی برائے وزیر اعظم راجہ امداد علی طارق کو خصوصی بریفنگ دے رہے تھے۔ معاون خصوصی راجہ امداد علی طارق نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سی ڈی سی کے اقدامات کی زبر دست انداز میں تعریف کیاور تما موسائل مہیا کیے جانے کا کہا کہ حکومت صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور جس سے محکمہ میں بہتری آئی ہے۔ میٹنگز میں غلام فرید نواز انٹومولوجسٹ،قاضی تنویر حسین میڈیا کوآرڈینیٹر، شیخ حفیظ اور محمد ناصربھی موجود تھے ۔

About admin

Check Also

توشہ خانہ ریفرنس

پنجاب حکومت کو کئی دستاویزات فراہم کیں، منصوبے کے تحت ضمانت میں توسیع مسترد کی ، نواز شریف

 اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کے لئے دائر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *