بریکنگ نیوز

غداری کے کالے پروانے جاری کرنا بند کئے جائیں،لیاقت بلوچ

لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ غداری، دہشت گردی کے کالے پروانے جاری کرنے بند کئے جائیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 72 سال سے غداری، غداری کا کھیل ایک ناٹک بن چکا ہے، غداری، دہشت گردی کے کالے پروانے جاری کرنے بند کئے جائیں ، حکومتیں اور ریاستی نظام عوام میں اعتماد زیرو لیول پر لے گئے ۔ وزیراعظم اور گورنر پنجاب کہہ رہے ہیں کہ غداری مقدمہ کا مقدمہ درج نہیں ہونا چاہئے تھا، ہمیں معلوم نہیں آخر یہ ریاست کے اندر ریاست کون قائم کئے ہوئے ہے،حکومت عملاً اپنی رٹ ختم کر چکی ہے۔
عوام حالات کے جبر کے رحم و کرم پر ہیں۔ کورونا اپوزیشن جلسوں سے نہیں حکومتی بھان متی کے کنبے کی اندرونی نااہلی اور بھگدڑ سے پھیل رہا ہے۔ حکومتی کارکردگی صفر ہے، اسی لئے ہر اخلاقی آواز پر اس کی ٹانگیں کانپ جاتی ہیں۔ جماعت اسلامی عوام مسائل پر ملک گیر جدوجہد کے ذریعے عوام کو منظم کرے گی۔ ہر طرح کے دباؤ اور مدافعت سے آزاد بااختیار بلدیاتی نظام اور شفاف و غیرجانبدارانہ انتخابات ہی قومی بحرانوں کا غلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آٹا، چینی، بجلی، گندم مافیا کے خلاف صرف عوامی غم و غصے کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے بڑھکیں مارتی ہے وگرنہ عملاً حکومت عوام دشمن مافیا کی سرپرست ہے۔ سود، قرضے، کرپشن، بدعنوانیاں، اختیارات کا ناجائز استعمال اور مغربی سرمایہ دارانہ استحصالی نظام ہی قومی معیشت کے لئے زہر کے انجکشن ہیں۔ اسلامی معاشی نظام، سود اور کرپشن سے پاک نظام ہی اقتصادی بحرانوں کا حل ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ گندم اور چینی بحران پیدا کرنے کی ذمہ دار حکومت اور ناکام زرعی پالیسی ہے۔ پوری قوم کے لئے انتہائی شرمناک مقام ہے کہ زرعی ملک گندم اور چینی درآمد کر رہا ہے۔ ملک کے کسان کاشت کار اور صنعت کاروں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ غلط اور تباہ کن زرعی معاشی حکمت عملی عام غریب آدمی کے لئے اور زیادہ تباہی لائے گی۔

About admin

Check Also

توشہ خانہ ریفرنس

پنجاب حکومت کو کئی دستاویزات فراہم کیں، منصوبے کے تحت ضمانت میں توسیع مسترد کی ، نواز شریف

 اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کے لئے دائر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *