بریکنگ نیوز

شنگھائی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کردی

 شنگھائی: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کردی۔شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کے نئے نقشے پر بھارتی اعتراض مسترد کر دیا۔ قومی سلامتی مشیران اجلاس میں بھارتی مشیر اجیت دول نے اعتراض اٹھایا تھا،پاکستان کی نمائندگی قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کی۔مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے اجلاس میں موقف اپنایا کہ بھارت کو متنازعہ علاقے کو اپنے حصے کے طور پر دعوی کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں۔

نئے جاری کردہ سیاسی نقشے میں بھارت کی سرزمین کا کوئی حصہ شامل نہیں۔انہوں نے کہا کہ نیا سیاسی نقشہ پاکستان کے حقوق اور کشمیری عوام کی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کی پوزیشن پراتفاق کیا۔خیال رہے کہ مئی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او(کے رکن ممالک کے درمیان رابطہ کمیٹی کے قیام کی تجویز دی تھی۔

About admin

Check Also

افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد :افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہتین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *