بریکنگ نیوز

افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد :افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہتین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا استقبال کیا۔عبداللہ عبداللہ کے ہمراہ اسلام آباد آنے والے وفد میں افغان مفاہمتی کونسل کے اہم ارکان بھی شامل ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران ڈاکٹر عبدللہ عبدللہ وزیراعظم، صدر، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ڈاکٹر عبدللہ عبدللہ انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں اہم خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کریں گے۔

قومی مفاہمت کی ہائی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر عبداللہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔دورے سے افغان امن عمل کے تناظر میں بات چیت، پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور عوامی سطح پر روابط مستحکم بنانے کا موقع ملے گا۔ ڈاکٹر عبدللہ عبدللہ کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی، بھائی چارے اور قریبی روابط کے فروغ میں مددگار ہوگا۔پاکستان روانگی سے قبل انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اس دورے سے دونوں فریقین کو دوحہ میں ہونے والے افغانستان امن مذاکرات اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے لکھا مجھے امید ہے کہ اس دورے سے ہر سطح پر باہمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

About admin

Check Also

شنگھائی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کردی

 شنگھائی: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *