بریکنگ نیوز

افغان امن مذاکرات میںپاکستان نے اہم مصالحتی کردار ادا کیا،ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ

اسلام آباد: افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افغان امن مذاکرات میں پاکستان نے اہم مصالحتی کردار ادا کیا، پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اپنے عوام کی امنگوں کے مطابق ہمیں نئے مستقبل کی جانب دیکھنا ہے، افغان سر زمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، دونوں ممالک کو دہشتگردی، انتہا پسندی سمیت مشترکہ چیلنجز کا سامنا رہا۔منگل کو انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا پاکستان اور افغانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں،
ابھرتے ہوئے نئے مستقبل کے موقع پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہوں، شاہ محمود قریشی سے امن مذاکرات سے متعلق گفتگو ہوئی، افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات اہم موقع ہے، امن کا قیام دونوں ممالک کیلئے اہم ہے۔ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، دونوں ممالک میں مزید تعاون کے مواقع موجود ہیں، اپنے فوائد اور نقصان سے ہمیں سبق سیکھنا ہے، پاکستان اور افغانستان میں خوشحالی ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہے، معیشت کی بہتری کیلئے دونوں ممالک میں آزادانہ تجارت کو فروغ دینا ہوگا۔ چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل نے مزید کہا افغانستان اب 1990 والا ملک نہیں ہے، افغانستان تمام شہریوں کے برابر حقوق پر یقین رکھتا ہے، افغان عوام گزشتہ 19 سال سے امن کا خواب دیکھ رہے ہیں، پر امن بقائے باہمی کیلئے ہمیں اپنے رابطوں کو فروغ دینا ہے، افغان سر زمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، دونوں ممالک کو دہشتگردی، انتہا پسندی سمیت مشترکہ چیلنجز کا سامنا رہا، دونوں ممالک میں مزید تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا جنگ میں کسی کی ہار یا جیت نہیں ہوتی، قیام امن کیلئے ہمیں دیانتداری سے اقدامات اٹھانے ہوں گے، مستقبل کا راستہ آسان نہیں، ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

About admin

Check Also

شنگھائی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کردی

 شنگھائی: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *