بریکنگ نیوز

بھارت مودی کی زیر قیادت ایک فسطائی ملک بن چکا ہے، رپورٹ

اسلام آباد(کے ایم ایس)نریندر مودی کی قیادت میںبھارت ایک فسطائی ملک بن چکا ہے ۔ نریندر مودی بنیادی طور پر ہندو انتہا پسند تنظیم ‘ راشتریہ سوائم سیوک سنگھ” ( آر ایس ایس) کا رکن ہیں جو نازی نظریے پر عمل پیرا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی جانے والی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی کی سربراہی میں قائم فرقہ پرست بھارتی حکومت بھارت کو مکمل طور پر ایک ہندو ریاست میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے اور وہ اپنی ظالمانہ پالیسیوںکے خلاف ہر آواز کو دبارہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی فسطائی بھارتی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کی وجہ سے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت میں اپنی سرگرمیاںمعطل کرنے پر مجبور ہوگئی
۔رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارتی حکومت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے خلاف مسلسل مہم چلارہی ہے اور وہ بھارتی فوجیوںکی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کو دھمکیاں دے رہی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر اور بھارت بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں منظر عام پر لانے پر بھارت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو دانستہ طور پر دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بھارتی عدلیہ بھی ہندو مذہب کے حق میں فیصلے سنا رہی ہے اور بابری مسجد انہدام کیس کے فیصلے میں بھی ہندو توا کے نظر یے کو فوقیت دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بابری مسجد کو شہید کرنے میں ملوث لال کرشن ایڈوانی جیسے بی جے پی کے سینئر رہنما کو بری کرنا متعصب بھارتی عدلیہ کی ایک اور مثال ہے۔رپورٹ میں افسوس ظاہر کیا گیا کہ بی جے پی کے2014میں برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارت میں مسلمانوں ، عیسائیوں اور نچلی ذات کے ہندئوں کے خلاف مظالم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ راشتریہ سوائم سیوک سنگھ کے غنڈوں کی طرف سے اترپریش میں ایک کم عمردلت لڑکی کی آبروریزی اور قتل سے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف منظم تشدد کی نشاندہی ہوتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت کے گزشتہ برس پانچ اگست کے غیر قانونی اقدامات نے بھی یہ ثابت کیا ہے کہ بھارت ایک فسطائی ملک ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکومت جموںوکشمیر میں مسلمانوںکی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتی ہے اور نریندر مودی کا فسطائی نظریہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ عالمی برادری کو اب اس حقیقت کا اعتراف کر لینا چاہیے کہ بھارت ایک فسطائی ملک ہے او ر اسے مودی کے فسطائی نظریے کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔

About admin

Check Also

شنگھائی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کردی

 شنگھائی: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *