بریکنگ نیوز

بہادر کشمیری بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے قطعاً مرعوب نہیں ہونگے، مشتاق منہاس

باغ : مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے پاک فوج کے شہید سپاہی نورالحسن اور سپاہی وسیم علی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بھارتی فوج ایل او سی پر چھپ کر وار کرتی ہے جس میں زیادہ تر بے گناہ شہری لقمہ اجل بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا دفاع وطن میں جان کی قربانی دینا بہت بڑا کارنامہ ہے پاک فوج جس دلیری اور کمٹمنٹ کے ساتھ سرحدوں کا دفاع کرتی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔انہوں نے کہا کہ سپاہی نورالحسن اور سپاہی وسیم علی نے دفاع وطن میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ اسکی کسی بھی قسم کی جارحیت کو روکنے کیلیے پاک فوج ہر دم مستعد ہے۔انہوں نے شہید سپاہیوں کے لواحقین کو بھی سلام عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہداء کے روثاء کا سر بھی فخر سے بلند ہے کہ ان کے بیٹے پاک دھرتی پر نچھاور ہو گئے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے بہادر کشمیری بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے قطعا مرعوب نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا حال ہی میں وزیراعظم نے ایل او سی پر واقع نیلم کے دورے کے دوران شہداء کے ورثاء کیلیے پیکج کا اعلان کیا ہے جو وفاقی حکومت کے پیکج کے علاوہ ہو گا۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت شہداء کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑے گی ان کی کفالت کی جائے گی اور اس مقصد کے لئے جتنے وسائل درکار ہوے وہ مہیا کئے جائیں گے۔

About admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں،راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مقبوضہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *