بریکنگ نیوز

ہندوستان مسئلہ کشمیر کے حل سے انکار کرکے جنوبی ایشیاء کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے ، سردار عتیق

راولاکوٹ”آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہیکہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کے حل سے انکار کرکے جنوبی ایشیاء کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے ، اقوام متحدہ نے اس مسئلے کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات نہ کیئے گئے تو خطہ کسی بڑی تباہی کا شکار ہو سکتا ہے ، راولاکوٹ چھوٹا گلہ میں سٹیٹ یوتھ اسمبلی کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوا م تحریک آزاد ی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں ، کشمیری عوام نے آزادی اور حق خودارادیت کے لئے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں ، آج بھی بھارت کی نو لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہی ہے عوام بدترین محاصرے میں ہیں عالمی ذرائع ابلاغ کا داخلہ بند ہے مودی ہٹلر بن کر کشمیری عوام اور اقلیتوں پر ظلم ڈھا رہا ہے ان حالات میں اقوا م متحدہ کا کردار اہم ہے ، اقوام متحدہ کی قراردادیں میں مسئلے کے حل کی بنیاد ہیں ،
مگر ہندوستان ان قرار دادوں کو تسلیم نہیں کرتا ، عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ ہندوستان کو اس بات پر مجبور کریں کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حق دے ، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیرکا حصہ ہے ، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے کشمیر پر پاکستان کا موقف کمزور ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلستان کو حقوق دینے کے لئے اجتماعی مشاورت کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر ہندوستان کی جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ خطرے کی گھنٹی ہے یہاں پھیلنے والی کشیدگی تین ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے اس لئے مسئلہ کشمیر کو منصفانہ بنیاد پر حل کیا جانا چاہیے ۔دریں اثنا آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی کمال دانائی روزانہ کی بنیاد پر مختلف حلقوں سے سینکڑوں کارکن ریاستی جماعت میں شامل ہونے لگے ، گزشتہ روز مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے راولاکوٹ کے دورہ کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس ماضی ، حال ، مستقبل کی جماعت ہے ، مسلم کانفرنس کے مخالفین بھی مسلم کانفرنس کی افادیت سے واقف ہیں ، مسلم کانفرنس کے مخالفین نامعلوم منزل کے مسافر ہیں ، وقت نے ثابت کر دیا کہ مسلم کانفرنس کی قیادت نے ماضی میں جو بھی فیصلے کیے وہ درست ہیں مجاہد اول کا دیا ہوا نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان آج لوگ اس بات کو تسلیم کررہے ہیں کہ مسلم کانفرنس کے ماضی کے فیصلے درست تھے ، مسلم کانفرنس نے اپنے دور اقتدار میں ریاستی تشخص پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ، انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان کے علمبردار اور پاکستان و آزاد کشمیر کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے ،
آزاد کشمیر کے عوام تحریک آزادی کے ساتھ سیسہ پلائی کی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ، دشمن آزاد کشمیر کے عوام کو تحریک سے ہٹانا چاہتا ہے مگر اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، مسلم کانفرنس شہیدوں ، غازیوں کا قافلہ اور تحریک آزادی کی بانی جماعت ہے مسلم کانفرنس کشمیر کے تشخص اور پاکستان سے الحاق کی داعی ہے اور اسی جماعت نے آزاد کشمیر میں ادارے قائم کرکے ایک تاریخی روائت کا آغاز کیا ہے ، مسلم کانفرنس نے ادارے بنائے جبکہ موجودہ حکمرانوں نے اداروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچایا ، ملازمین کا استحصال کیا ، جبکہ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کا خیال رکھا آج ملازمین سراپا احتجاج ہو کر مسلم کانفرنس کا سنہری دور یاد کررہے ہیں ، مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہے اس میں آنیوالوں کے لئے مسلم کانفرنس دل کی عمیق گہرائیوں سے خوش آمدید کہتی ہے ، دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج کے ہاتھوں بابر قادری شہید ایڈووکیٹ کو حق و سچ بولنے کی سزاء دی گئی ہے سرینگر میں بے دردی سے شہید کیے جانے والے سینئر وکیل بابر قادری کشمیر کا بہادر سپوتے تھے ، جنہوں نے باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کیا اور اپنی جان جان آفرین کے حوالے کر دی ، ہندوستانی فورسز کی جانب سے بابر قادری ایڈووکیٹ کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔بابر قادری سمیت شہداء کا خون رائیگا ں نہیں جائے گا ۔

About admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں،راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مقبوضہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *