بریکنگ نیوز

دشمنان پاکستان ایک خطرناک سازش کے تحت ہمیں لڑانا چاہتے ہیں، راجہ فاروق حیدر

مظفرآباد :وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ دشمنان پاکستان ایک خطرناک سازش کے تحت یہاں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضاکو سبوتارکرکے ہمیں باہم دست وگریبان کرناچاہتے ہیں جسکاہم نے بروقت تدارک نہ کیاتوپھرہماری داستاں بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔انہوں نے کہا کہ تفرقہ ایسازہر ہے جسکاکوئی تریاق نہیں یہ ایسی آگ ہے جوچشم زدن میں پورا آشیانہ خاکسترکردیتی ہے۔ دریں اثناء وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر آزادکشمیر کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپاہیوں پر ہمیں فخر ہے جنہوں نے ہمارے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وزیراعظم نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے شہری آباد ی پر بلا اشتعال فائرنگ کی پرزور مذمت کی جس سے پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہو گیا جبکہ شہریوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

انہوں نے شہید سپاہی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ دھرتی ماں پر اپنی جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت ہمارا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارا سرمایہ افتخار اور کشمیری عوام کی محافظ فوج ہے۔انہوں نے کہا انشائ اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری پاک فوج کے ساتھ ملکر بھارتی فوج کے قدم مقبوضہ کشمیر سے اکھاڑ کر پھینک دیں گے۔انہوں نے کہا بھارتی فوج اپنی بزدلانہ حرکتوں سے نہ تو کشمیری عوام کو خوفزدہ کر سکتی ہے اور نہ ہی پاک فوج جیسی جری اور بہادر فوج کو مرعوب کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا جب تک ہمارے پاس وطن عزیز پر جانیں نچھاور کرنے والے بہادر بیٹے موجود ہیں کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا،

About admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں،راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مقبوضہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *