بریکنگ نیوز

کشمیری بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر آزادی کی جنگ ہر صورت میں جیتیں گے،صدر آزاد کشمیر

دھیرکوٹ: آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے یہ مصمم ارادہ کر لیا ہے کہ وہ بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر کشمیر کی جنگ ہر صورت میں جیتیں گے اور اپنی دھرتی کو آزاد کرائیں گے۔ یہ کشمیریوں اور پاکستانیوں سے خوف ہے جس کی وجہ سے بھارت دنیا بھر سے اسلحہ کے انبار خرید رہا ہے لیکن ہمارا بھارت کو یہ پیغام ہے کہ جنگیں مشینوں سے نہیں بلکہ جذبوں سے لڑی اور جیتی جاتی ہیں۔ یہ جنگ بھی کشمیری اور پاکستانی ہی جیتیں گے ۔ ان خیالات اظہار انہوں نے ضلع باغ کے علاقہ سرنگ احمد آباد کے مقام پر پیغام قرآن و آزادی کشمیر کانفرنس سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں کیا۔

کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام (جموں وکشمیر ) کے امیر مولانا سعید یوسف، ممتاز عالم دین مولانا سردار امتیاز عباسی، شیخ الحدیث مولانا سلیم اعجاز اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ علماء کرام اور دینی مدارس ایسے طلبہ تیار کریں جو جہاں جذبہ جہاد سے سرشار ہوں اور سیرت رسول اور اسوئہ رسول ۖ کے ہتھیاروں سے لیس ہوںوہاں وہ مسلمانوں اور پوری امت مسلمہ کو اتحادو اتفاق کی زنجیر میں پرو کر دشمن کے مقابلہ میں دیوار بن کر کھڑے ہونے کا جذبہ بھی رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اب ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری انسانیت کے لئے قائدانہ کردار اد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اندر نفاق اور عدم اتفاق کو ختم کیے بغیر امت مسلمہ کے دوہرے عروج کو واپس لا سکتے ہیں اور نہ ہی دنیا کی قیادت کر سکتے ہیں۔ صدر آزادکشمیر نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ایک مضبوط اور توانا ارادے ، امید اور طاقت کے ساتھ اپنی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہے اور اپنی کمزوریوں کا رونا دھونا بند کرنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت پوری طاقت سے مقبوضہ کشمیر پر حملہ آور ہو چکا ہے، نوجوانوں کو قتل کیا جارہا ہے، پوری کشمیری قوم کی نسل کشی کی جارہی ہے ، مائوں ، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت و حرمت سے کھیلا جا رہا ہے اور کشمیریوں کی زمین، زبان، تہذیب و ثقافت اور اُن کی پہچان چھینی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں سے کس قدر خوف زدہ ہے اس کا اندازہ بھارتی فوج کے سربراہ کے اس بیان سے لگایا جا سکتا ہے جس میں وہ کہتا ہے کہ کشمیر کا دس سال کا بچہ پیلٹ گن سے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ وہ آزادی کانعرہ بلند کرتا ہے۔ بھارت کشمیر میں جو کچھ کر رہا ہے وہ نسل کشی ہے ، انسانیت کے خلاف جرم اور جنگی جرائم ہے جس کا حساب بھارت کو ایک دن ضرور دینا ہو گا۔صدر آزادکشمیر نے کہا کہ دینی جماعتوں کی طرف سے حرمت رسول ۖ کی پاسداری کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی مسلمان اپنی جان تو دے سکتا ہے لیکن حرمت رسول ۖ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور ممتاز عالم دین مولانا امتیازاحمد عباسی نے کہا کہ اس وقت جب کشمیر کے مسلمانوں کے نظریاتی ، دینی اور تہذیبی تشخص کو مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سردار مسعود خان جیسی مدبر اور علمی شخصیت کا آزادکشمیر کا صدر ہونا کشمیریوں کی بہت بڑی خوش قسمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر سردار مسعود خان پوری دنیا میں جس جذبے، لگن اور دلجمعی سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اُس پر سیز فائر لائن کے دونوں جانب کے کشمیریوں کے سر فخر سے بلند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صدر سردار مسعود خان نے نہ صرف کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھایا بلکہ اپنے دور صدارت میں آزادکشمیر میں تعلیمات قرآنی کے فروغ اور معلمین قرآن کے مسائل حل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکاتب قرآنیہ کی تعداد بڑھانے اور قرآن کی تعلیم دینے والے اساتذہ کرام کی تنخواہوں میں اضافہ کے لئے صدر سردار مسعود خان کی دلچسپی اورکوششیں قابل تحسین ہیں۔

About admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں،راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مقبوضہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *