بریکنگ نیوز

گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے سے مسئلہ کشمیر متاثر ہو گا ڈاکٹر خالد محمود خان

لندن: جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی ،کارکن انتخابات کی بھرپور تیاری کریں ،گلگت بلتستان میں جماعت اسلامی موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کر کے عوام کی خدمت کرے گی ،جماعت اسلامی اپنے منشور،ایجنڈے اور جھنڈے کے ساتھ میدان میں اترے گی ،حقیقی تبدیلی اور اسلامی فلاحی ریاست کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو مسئلہ کشمیر متاثر کیے بغیر ایسا نظام حکومت دیا جائے جس سے وہاں کے عوام کے حقوق کا تحفظ ہو ،گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے سے مسئلہ کشمیر متاثر ہو گا اور عالمی سطح پر ہمارے موقف کو برتری حاصل نہیں رہے گی

جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی اور جمہوری حقوق کے حصول کے لیے طویل جدوجہد کی ہے اور جب تک ان کو یہ حقوق مل نہیں جاتے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی تمام سیاسی پارٹیاں اور نظام فیل ہوچکے ہیں انسانیت متبادل نظام کی تلاش میں ہے اور وہ نظام اسلام کے پاس ہے ،جماعت اسلامی اسی اسلامی نظام کے نفاذ اورقیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کو قائم کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،ہمارے مسائل کا حل اللہ نے قرآن کے اندر بیان کردیا ہے قرآن کا نظام نافذ ہو گا تو امت ترقی کی منازل طے کرے گی ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر بہنے والا معصوم کشمیریوں کا خون رائیگان نہیں جائے گا کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر خوش آئند ہے لیکن کشمیرتقریر سے نہیں عملی اقدامات سے آزاد ہو گا اس تقریر کی روشنی میں عملی اقدامات تجویزکر کے کشمیر کی آزادی کی منزل حاصل ہوسکتی ہے ۔

About admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں،راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مقبوضہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *