بریکنگ نیوز

گلگت بلستان کو صوبہ بنایا جا رہا ہے کشمیر کو کسی صورت کشمیری تقسیم نہیں ہونے دینگے، مشتاق احمد منہاس

 باغ: وزیر اطلاعات ، سیاجت ، سپورٹس راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسلہ 73سالوں سے اقوام متحدہ کے ایوانوںمیں پڑا ہوا ہے کشمیریوں کو اپنا حق خودارادیت دلانا کشمیر یوں کے امنگوں اور خوہشوں کے مطابق اقوام متحدہ کی ذمہ داریوں میں شامل تھا لیکن اس کو سرد خانہ میں رکھا گیا 05اگست 2019ء سے کشمیرکا مسلہ انتہائی نازک ترین نشویش ناک صوتحال میں ہے کشمیری ویلٹی نیٹر پر پڑے ہیں مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے اس کا سقوط کردیا گلگیت بلستان کو صوبہ بنایا جا رہا ہے کشمیر کو کسی صورت کشمیری تقسیم نہیں ہونے دیں گے ہم رائے شماری کے ذریعے کشمیر کا حل چاہتے ہیں اور ہمیں شدید تحفظات اور سخت اضطراب ہے یہ ادھر تم ادھر ہم ہمیں منظور نہیں کشمیر ایشو ز پارلیمنٹ کے اندر بحث ہو کوئی خفیہ ڈیل اور سودا گری ہم کشمیریوں کو منظور نہیں ہوگی

میں وزیر اعظم آزادکشمیر کا کشمیر کے موجودہ حالات پر پیغام لیکر میاں شہباز شریف کے پاس گیا تھا گلگیت بلتستان کے اندر 15نومبر کو الیکشن ہو رہے ہیں کشمیری ایک کروڑ بیس لاکھ ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن ) کاجھنڈا پاکستان کا جھنڈا ہے مسلم لیگ کی قیادت کا قائداعظم نے کی تھی اس سبز ہلالی پرچم کو مقبوضہ کشمیر کے عوام تھامے ہوئے ہیں اور آزادی کیلئے آج تک لازوال قربانیاں دے چکے ہیں اور وہ اپنے مقصد کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے گلگت بلتستان کی آئینی حثیت تبدیل کرنے سے عالمی سطح پر کشمیر کاز کو سخت نقصان پہنچے گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز حلقہ وسطی باغ کے علاقے پتراٹہ کفل گڑھ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گیا اس سے قبل وزیر حکومت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پتراٹہ پہنچے تو ان کا فقید المثال تاریخی استقبال کیا گیا اس جلسہ کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) پونچھ ڈویژن کے نائب صدر راجہ عبدالحفیظ کفل گڑھوی نے کی جبکہ تقریب سے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ سعید انقلابی ، ایس پی او برائے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ خورشید عالم ڈاکٹر سلیم منہاس ، سردار محمد رشید چغتائی ، راجہ انیق شفیق ، راجہ مظہر قیوم ، سردار عامر نعیم ، سردار لیاقت بیگ ، راجہ ذوالفقار ایڈووکیٹ ، راجہ عمران آزاد ، سردار احسن ارشد ، راجہ قمرالزمان ، راجہ عاصم محمود ، مشتاق راہی ، ڈاکٹر قیراز ، شاہی ، پروفیسر راجہ عبدالحکیم ، حاجی عبدالحکیم ، راجہ نصیر اکرم حافظ رمضان حافظ عاشق اور دیگر کئی مقررین نے خطاب کیا اس موقع پر نپراٹہ کے معروف شخصیت بنک منیجر (ر) سردار محمد اسلم خان اور ممتاز ماہر تعلیم (ر) محمد سلیم خان اپنے ہمراہ 40سے زائد ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے نئے شامل ہونے والوں کو وزیر اطلاعات نے پھولوں کے ہار ڈالے اور کہاکہ آپ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جماعت اور اس کارکردگی سے متاثر ہوکر شامل ہوئے ہیں اس جماعت میں نئے آنے والوں کو اپنی اولین صفوں میں رکھا جاتا ہے اور آپ کی عزت واقدام اور قدر کی نگا ہ سے دیکھا جائے گا ہم نئے شامل ہونے والوں کو ویلکم کہتے ہیں آپ کے جذبات اور محبت کو کبھی ٹھس نہیں پہچائیں گے سیاسی کارکن جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں PML(N)کے کارکنوں میں نئے آنے والوں کیلئے تنگ نظر ی نہیں ہوتی بلکہ قربانی کا جذبہ ہوتا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے چار سالوں میں آزادکشمیر میں بلاتخصیص تعمیر تعمیر ترقی کے منصوبے دیئے اور میرٹ اور انصاف کا بول بالا کیا محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کا نفاذ ، فیملی کورٹس کا قیام بہترین آئینی ترامیم ناموس رسالت کا بل پبلک سروس کمیشن کا ازسرنو قیام ایسے تاریخی اقدامات ہیں جن سے غریب اھل اور ذھین پڑھے لکھے لوگوں کو میرٹ پر ہزاروں کو تعداد میں روزگار کے موقع میسر ہوئے آزادکشمیر میں تعمیر ترقی ہمارے قائد محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف کاویژن ہے جنھوں نے آزادکشمیر کا ترقیاتی بجٹ 10ارب سے بڑھاکر 25ارب کیا جس کی بدولت آزادکشمیر میں تعمیر ترقی کے میگا منصوبے شروع کئے گئے انہوں نے کہا کہ حلقہ وسطی باغ تمام برادریوں کا گلدستہ ہے 2016ہ کے الیکشن میں وسطی والوں نے برادریوں اور عصبیت کے بتوں کو پاش پاش کیا اور میاں محمد نوازشریف کے ساتھیوں پر اعتماد کیا ہم اس ویژن اور سوچ کو ہی لیکر آگے بڑھ رہے ہیں 2021ء کے الیکشن میں دوبارہ کلین سویپ کریں گے انہوں نے کہا کہ کفل گڑھ اور دیگر دہی حلقہ علاقوں کی مائوں بہنوں سے سروں سے پانی کے گڈوے اتاریں گے اور کفل گڑھ جگڑی گریٹر واٹر سپلائی سکیم دسمبر 2020ء سے قبل چلائیں گے پتراٹہ میں پختہ سڑک اور چھولہ پتراٹہ سڑک کو بھی قابل رفتار بنایا جائے گا سکولوں اور دیگر حوالہ سے دو سپارسنامے میں پیش کئے گئے وہ سارے معاملے بتدریج پورے کئے جائیں گے اس موقع پر پتراٹہ کے سردار رشید خان مرحوم اور پریس کلب ہاڑی گہل کے سابق صدر راجہ خالد کیانی کی وفات پر ان کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی گئی ۔

About admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں،راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مقبوضہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *