بریکنگ نیوز

جب تک جسم میں جان ہے نواز شریف کیساتھ کھڑے رہیں گے،راجہ مشتاق احمد منہاس

 باغ :پاکستان مسلم لیگ (ن)آ زادکشمیرکے چیف آرگنائزر، وزیر اطلاعات، سپورٹس و امور نوجوانان آزادکشمیرراجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ نواز شریف کا نام لینے والوں کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے جب تک جسم میں جان ہے نواز شریف کیساتھ کھڑے رہیں گے جس نے جو کرنا ہے کر لے ہم تیار ہیں ہماری قیادت کو ایک ایک کر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے مگر نہ ہم جھکے ہیں نہ بکے ہیں بلکہ دگنی طاقت کیساتھ نواز شریف کیساتھ کھڑے ہیں پاکستان میں بد ترین دھاندلی کے باوجود آج بھی پاکستان کے اندر سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ نواز ہے آج بھی عوام مسلم لیگ ن کیساتھ کھڑے ہیں بدترین دھاندلی کر کے حکومت تو سلیکٹ کی جا سکتی ہے مگر عوام کے دلوں پر راج نہیں کیا جا سکتا۔
آج کشمیر کو تقسیم کرنے کے منصوبے تیار ہو رہے ہیں گلگت کے مسئلے پر میں سب کو آگاہ کر رہا ہوں کہ اگر بند کمروں میں ہماری قسمت کا فیصلہ کیا گیا تو ہم اسے نہیں مانیں گے کشمیر کے فیصلے کشمیری قیادت کی مشاورت سے ہونگے کشمیریوں کو باہر رکھ کر کوئی بھی فیصلہ ہوا تو کشمیری عوام اسے کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔نواز شریف کے دور میں کسی کی جرت نہیں تھی کہ کشمیر کو میلی آنکھ سے بھی دیکھے چونکہ ہندوستان جانتا تھا کہ نواز شریف وہ لیڈر ہے جو پانچ کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کر کے ہمیں اوقات دکھا سکتا ہے،نواز شریف امت مسلمہ لیڈر ہے اسے نہ جھکایا جا سکتا ہے نہ ڈرایا جا سکتا ہے۔پاکستان میں سلیکٹیڈ حکومت نے ادویات میں 300 فیصد اصافہ کر کے موت سستی اور علاج مہنگا کر دیا ہے،وسطی حلقے میں تحریک انصاف کے 18 امیدوار ہیں الیکشن کون لڑے گا کسی کو پتہ نہیں پاکستان کیطرح آزاد کشمیر میں عوام پر اگر حکومت مسلط کرنے کا سوچا بھی گیا تو نتائج بھیانک ہونگے یہ شہدا کے وارث عوام ہیں انہیں نہ خریدا جا سکتا ہے اور نہ ڈرایا جا سکتا ہے۔انہوں خیالات کا اظہار انہوں نے دھوندار ٹوپہ حلقہ وسطی باغ میں جلسہ عام سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا۔جلسہ عام کی صدارت ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ سعید انقلابی نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض متحرک نوجوان سیاسی رہنما قاری جان محمد نے انجام دیئے،جلسہ عام سے راجہ سعید انقلابی، راجہ عبدالحفیظ کفل گڑھوی،راجہ امتیاز طاہر،ڈاکٹر سلیم منہاس،راجہ خورشید عالم،راجہ ہارون،طیب ایڈووکیٹ،دانش ایڈووکیٹ،راجہ ذوالفقار ایڈووکیٹ،وقار اشرف،امور عباسی،راجہ مشتاق،راجہ عبدالوحید،راجہ ذوالفقار اسحاق،راجہ محمد سلیم خان،قاری رئیس،قاری جان محمد سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے جلسہ سے قبل دھوندار چیڑان سیری پیراں اور ٹوپہ میں مختلف منصوبہ جات کا افتتاح بھی کیا جبکہ دھوندار ٹوپہ پہنچنے پر کارکنان نے پر تپاک استقبال کیا دھوندار ٹوپہ کی فضا ووٹ کو عزت دو اور وزیر اعظم نواز شریف نے نعروں سے گونج اٹھی،جلسہ عام کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے درجنوں کارکنان جن میں محمد بشیر خان ریاض الرحمن انور حسین راجہ حنیف کے علاوہ متحرک لیگی رہنما راجہ ذوالفقار اسحاق کی قیادت میں حاجی اسلم،انور عباسی،نذیر محمد عباسی،خان بہادر عباسی،قمر عباسی،شفاعت عباسی،ظہور عباسی،عتیق عباسی،ارباب عباسی،اظہر عباسی،راجہ فرید،مستری جاوید خان،محمد سہیل خان،عبدالکیم خان،عبدالہادی،ذاکر عباسی سمیت دیگر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا جنہیں وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے ہار ڈالے،وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے کہا کہ دھوندار ٹوپہ کی عوام سے جو بھی وعدہ کیا ہے اسے پورا کریں گے میں فنڈز اپنے گاوں میں یا اپنے عزیزوں میں نہیں بانٹتا جس طرح سابقہ حکومتوں میں ہوتا رہا ہے عوام کے لیے آنے والا ایک ایک روپیہ عوام تک پہنچانے کا عہد کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ لوگو مجھے آپ نے منتخب کر کے بھیجا تھا میں آپکا سر کبھی جھکنے نہیں دونگا آپکو کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ آپکا لیڈر کرپٹ ہے ہم نے کوئی بد دیانتی نہیں کی نہ کسی کو کرنے دیں گے،انہوں نے کہا کہ میرا اور آپکا آزاد کشمیر میں قائد راجہ فاروق حیدر خان ہے مجھے اگر پورے ایشیا کا وزیر اعظم بنا دیں مجھے اتنی خوشی نہیں ہو گی جتنی حلقہ وسطی باغ کے نمائندے کی حیثیت میں ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست کو عبادت اور خدمت کے طور پر کیا ہے اور میں ہر امید ہوں کہ انشا اللہ ایک پھر کامیابی حاصل کر کے تعمیر و ترقی کے سفر کو جاری رکھوں گا، انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی اپنا رشتہ دار کھڑ پینچ بنا کہ نہیں رکھا نہ ہی آفیسروں کو بھتے کے لیے بلایا ہے میرے کارکن آزاد ہیں میرے نمائندے کے طور پر جاتے ہیں کوئی ٹھیکیدار نہیں بنایا ہوا جو سب کا سودا کرے یا کارکنوں کو کسی کی سفارش کی ضرورت ہو،انہوں نے کہا کہ جب تک میری عوام چاہے گی انکی خدمت کروں گا جس دن آپ لوگوں نے سمجھا کہ میں آپکی خدمت نہیں کر سکتا مجھے ایک میٹنگ کر کے بتا دیں میں گھر چلا جاں گا۔

About admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں،راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مقبوضہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *