بریکنگ نیوز

ایمنسٹیپر پابندی لگانے سے بھارت کا فاشسٹ چہرہ پوری دنیا میںبے نقاب ہو چکا ہے،علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:)وفاقی وزیرِ امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل پربھارت میں پابندی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا فاشسٹ چہرہ پوری دنیا پر بے نقاب ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر بھارت نے پہلے سے ہی مقبوضہ کشمیر میں پابندی عائد کر رکھی ہے اور اب پورے بھارت میں اس قابل مذمت پابندی سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندی کو ریاستی اداروں کی سرپرستی میں ہوا دی جارہی ہے جس سے خطے کی سلامتی کے لیے بڑے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت میں آئے روز اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کو بدترین تشدد اور تعصب کا نشانہ بنایا جاتاہے، اور گذشتہ ایک سال میں ہندو انتہا پسند بھارت میں صرف گائے کے گوشت کھانے کے الزام پر مسلمانوں کو شہید کرنے اوربد ترین تشدد کا نشانہ بنانے کے درجنوں واقعات رونما ہو چکے ہیں اور بھارت کی ان کارروائیوں کو بے نقاب کر نے کی پاداش میں ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسی انسانی حقوق کی تنظیم پر پابندی عائد کی گئی ہے،
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کے ہندو انتہا پسند ایجنڈے میں بھارت کے تمام ریاستی ادارے مکمل طور پر شامل ہیں جس سے بھارت کے ان ہندوفاشسٹ خطرناک رویوں کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ دہایوں بعد بابری مسجد کو شہید کرنے والوں کو بے گناہ قرار دینے سے بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرزم بھی بے نقاب ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت میں مذہبی آزادی ختم ہو چکی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ امریکی سینیٹرز کے ایک گروپ نے بھی بھارت کو مذہبی آزادی کے حوالے سے بدترین ممالک میں شامل کرنے کی اپیل کی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کے بڑھتے ہوئے ہندو انتہا پسند ایجنڈے کی وجہ سے آج بھارت کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات ختم ہو چکے ہیں، ایک طرف بھارت لائن آف ایکچوول کنٹرول پر چین کے ساتھ حالات کو کشیدہ کیے ہوئے ہے تو دوسری جانب ایل او سی پر بھارت مسلسل اشتعال انگیزی میں مصروف ہے اور ایل او سی پر رہنے والی آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، علی امین گنڈاپور نے اپیل کی کہ دنیا بھارت میں بڑھتے ہوئے ہندو انتہا پسند رجحانات کا فوری نوٹس لے، انہوں نے کہا کہ بھارت کو اقلیتوں کے حقوق سلب کرنے سے باز رکھنے کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کو بھارت کے خلاف فوری عالمی پابندیاں عائد کرنا ہوں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی ہندو انتہا پسند پالیسیز کو بے نقاب کرنے اور دنیا کواس ضمن میں خبردار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور ان کے حق خودارادیت کے حصول تک پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گاـ

About admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں،راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مقبوضہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *