سرینگر ( کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ ستمبر میںایک خاتون سمیت19کشمیریوں کو شہید کیاجن میں سے ایک نوجوان کو حراست کے دوران شہیدکیاگیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق ان شہادتوں سے دو خواتین بیوہ اور چار بچے یتیم ہو گئے ۔
بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین اورعزاداروںپرآنسو گیس ، گولیوں اور پیلٹ گنز سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم سے کم16نوجوان شدید زخمی ہو گئے جبکہ 88شہریوںکو جن میں بیشتر نوجوان ، کارکن اور طلباء شامل تھے کو گرفتار کرلیاگیا۔ فوجیوںنے گزشتہ ماہ تلاشی اور محاصرے کی567کارروائیوں کے دوران 14گھروں اور عمارتوںکو تباہ کردیایا نقصان پہنچایا۔ ادھر بھارتی فوجیوںنے جموںوکشمیر میں گزشتہ چھ ماہ میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشددکارروائیوں کے دوران 148کشمیریوںکو شہید کیا۔