بریکنگ نیوز

کشمیریوں کی استقامت کے سامنے ہندوستان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔عبدالرشید ترابی

باغ(:کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کسی زمین کے ٹکڑے کے حصول کے لیے نہیں بلکہ یہ ایک نظریہ ہے جس کی تکمیل کے لیے کشمیری برسرِ پیکار ہیں اور ہندوستان کے بدترین مظالم کے سامنے ڈٹے ہوے ہیں۔ یہاں ایک اجتماع سے خطاب میںانھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان مظالم کی آخری حدیں چھو رہا ہے۔

جب کوئی قوم ظلم کرنے میں آخری درجے تک پہنچ جائے تو اللہ کی پکڑ لازم ٹھیر جاتی ہے اور اسے نست و نابود ہونے ضروری ہو جاتا ہے ۔کشمیریوں کی استقامت کے سامنے ہندوستان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔دیکھنا یہ ہے کہ ہم اس سارے عمل میں کہاں کھڑے ہیں ہماری آزمائش ہے۔عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ زمانے میں حق کے علمبرداروں نے جب بھی حق کا علم بلند کیا تو وقت کے فرعون پوری شدت سے مزاحم ہوئے۔داعیاں حق کوجلتی آگ میں پھنکا گیا،قید کیا گیا،ملک بدر کیا گیا ۔سوشل بائیکاٹ میں رکھا،خوراک کی رسد بند کر کے بھوک میں مبتلا رکھا گیا اور پھر ہجرت پر مجبور کیا،لیکن داعی حق نے ہمیشہ صبر و استقامت کی قوت سے اپنے اپنے ادوار کے فرعونوں کو شکست دی۔جب کوئی شخص،قوم قبیلہ حق کے راستے میں صبر و استقامت دیکھائے تو اللہ کی مدد شاملِ حال ہو جاتی ہے ۔ چنانچہ قرآن ہمیں بتاتا ہے کہ منکرین حق کو اللہ نے مچھروں کے لشکر سے شکست دی،ان کو زمین بوس کیا، دریا برد ہوئے , بستیوں کی بستیاں الٹا دئیں ،اور فرشتے بھیج کر اہل حق کو برائے راست فتح سے نوازا!!زمانہ قریب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اعلان نبوت کیا اور لوگوں کو اللہ کی وحدانیت کی طرف بولایا تو کفارِ مکہ نے بھر پور مزاحمت کی ،لیکن آپ نے اور آپ کے ساتھیوں نے صبر واستقامت دیکھائی۔انھون نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار کے خلاف جنگیں لڑیں صبرواستقامت سے آگے بڑھے۔ اللہ نے فتح مبین سے نوازا،مکہ فتح ہوا،اسلامی حکومت بنی اور پھر بعد کے ادوار میں یہ اسلامی سلطنت بالترتیب 22لاکھ اور 56 لاکھ مربع میل علاقے پر قائم رہی اور اس وقت مسلمان دنیا کے 1/3 حصے پر قابض ہیں اور57 آزاد مسلم اسلامی ریاستیں قائم ہیں۔آبادی کے لحاظ سے بھی مسلمان دنیا میں بڑی قوت بننے جارہے ہیں۔ دین اسلام دنیا کا فیورٹ دین بننے جا رہا ہے۔روس نے افغانستان پر قبضہ کیا تو افغان ڈٹ گئے استقامت دیکھائی۔ روس کو عبرتناک شکست ہوئی اور یہ سپرپاور ڈھیر ہو کر تحلیل ہوگی۔اسکی کوکھ سے اسلامی ریاستیں برآمد ہوئیں9/11 کے بعد پوری دنیا نے مل کر افغانستان پر حملہ کیاطالبان کا نام لینا جرم بن گیا تھا۔امریکہ طالبان کی استقامت کے سامنے ڈھیر ہو گیا اور اب ان ہی طالبان سے مذاکرات کر کے جان چھوڑا رہا ہے۔

About admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں،راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مقبوضہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *