بریکنگ نیوز

دنیا آزادی اور علیحدگی کی تحریکوں میں تمیز کرے۔ وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار

 مظفرآباد:آزاد کشمیر حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کہا ہیکہ بھارت نے پاکستانی سرزمین کی طرف پیش قدمی کی تو اس کی ناپاک فوج کے لئے اس کی اپنی زمینیں شمشان گھاٹ ثابت ہونگی۔ دنیا آزادی اور علیحدگی کی تحریکوں میں تمیز کرے۔ تحریک آزادی کشمیر نہ تو مذہبی اور نہ ہی زمینی تنازعہ اور نہ ہی علیحدگی کا کوئی فارمولا ہے، یہ خالصتا” ایک جمہوری تسلیم شدہ عالمی تنازعہ ہے۔

خود رو پودوں کی طرح اگنے والی تحریک آزادی کشمیر کے تین نسلوں کی قربانیوں نے تاریخ عالم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ کفن کا لباس زیب تن کر کے سروں کی فصل کٹانے والی قوم کو ساری دنیا کی سپر پاور یکجا ہوکر غلام نہیں بنا سکی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری آزادی اور حق خود ارادیت کی تحریک کی حمایت اور ظلم و بربریت کا شکار اپنے بھائیوں اور بہنوں کی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن کے قریب آباد آزاد کشمیر کے شہری پاک فوج کے ساتھ مل کر دفاع وطن کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔ بھارتی فوج کی اس سے بڑی بزدلی اور کیا ہو گی کہ وہ پاک فوج کا مقابلہ کرنے کے بجائے نہتے، بے گناہ اور کمزور شہریوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا کر اخلاقی پستی اور ایک غیر پیشہ وارانہ فوج ہونے کا ثبوت دے رہی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی برادری اور عالمی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم اور آزاد کشمیر کے شہریوں کے خلاف جارحیت سے باز رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اُنہوں نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین پر بھی زور دیا کہ وہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معائدے کی خلاف ورزی کے واقعات سے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے ارکان کو مطلع کریں بابر ی مسجد شہادت کیس میں ایڈوانی سمیت 32 ملزمان بری کرنا انتہائی شرمناک اقدام ہے، مسجد منصوبہ بندی سے شہید کی گئی جبکہ ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لئے کیس کا رخ ہی پلٹ دیا گیا، ہندوستانی عدالتی فیصلے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، نام نہاد جمہوریت میں انصاف ہوتا تو مجرمانہ فعل کرنے والوں کو آزاد نہ کیا جاتا، دنیا ہندوستانی عدالت کی جانب سے بابر ی مسجد شہید کیس کے فیصلے سے اندازہ لگا ئے کہ ہندوستان کتنا پرامن اور کتنا قانون کی پاسداری کرنے والا ملک ہے، ہندوستان کے حکمرانوں کی طرح اس کے ادارے بھی مسلمان کش پالیسیوں پر گامزن ہیں، جس پوری دنیا مذمت کرتی ہے اور ہم اس فیصلے کو شرمناک تصور کرتے ہیں۔اگر اب بھی اقوام متحدہ سمیت عالمی دنیا امن پسند تنظیموں نے ہندوستان کے مسلمان کش اقدامات پر توجہ نہ دی تو ہندوستان بے لگام ہو جائے گا جس کا خمیازہ پور ے ایشیا بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

About admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں،راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مقبوضہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *