بریکنگ نیوز

ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام کی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،سردارمیراکبرخان

باغ: آزاد کشمیرحکومت کے وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام کی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ایک ایک پائی سوفیصد منصوبہ کی ترجیحات پرمقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں آفیسران منصوبوں کا موقع پر معائینہ کریں اور حائل رکاوٹوں کودور کیا جائے سکولوں میں ٹھیکہ سسٹم ختم کیا جائے سرکاری سکولو ں میں اساتذہ لاکھ لاکھ روپے تنخوائیں لے کر 5ہزار پر آگے ٹیچر رکھے ہوئے ہیں اور پرائیویٹ سکولوں کے بورڈ میں پوزیشن پہلی 20لے رہے ہیں سرکاری سکولوں کے نتائج ریاعتی پاس اور انتہائی مایوس کن حکومت کا مجموعی بجٹ سے نصف سے زائد محکمہ تعلیم پر خرچ کیا جا رہا ہے اس نظام کو فوری درست کیا جائے محکمہ شاہرات جاریہ منصوبوں کو روڈز پل ہا کو فوری مقرر وقت کے اند ر مکمل کریں پبلک ہیلتھ گریٹر واٹر سپلائی کوٹلہ کے پانی کو شہر میں ایک ماہ کے اند ر عوام کو فراہم کریں آئیندہ ماہ موقع پر ہمراہ انتظامیہ کوٹلہ اور بنی مالدار ہ گریٹر واٹر سپلائی کاوزٹ کروں گا
ضلع باغ کی تینوں سب ڈویژن میں دھیر کوٹ ، وسطی باغ اور ریڑہ میں کھلی کچہری لگائی جائیں گی تاکہ عوام کے مسائل سن کر موقع پر ان کا حل کیا جائے اس حوالے سے گزشتہ کھلی کچہریوں میں جو اقدامات اٹھائے گئے ان پر پراگرس لی جائے گی یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ضلعی آفیسران کے ساتھ جائیزہ اجلاس میں دیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باغ راجہ ندیم احمد جنجوعہ ، سپرٹنڈنٹ پولیس باغ مرزا زاہد ، چیئر مین ترقیاتی ادارہ باغ سردار محمد جاوید خان ، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ سعید انقلابی ،سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ملک آفتاب اعوان ، ایکسیئن پبلک ہیلتھ سردار ندیم سرور ، ایکسئین شاہرات سید کاشف گردیزی DRUکے عالمگیر ، میونسپل کارپویشن باغ کے سٹسٹ آفیسر سردار بابر حیدر ڈی ای او محمد شبیر خان ، ڈی ای او زنانہ محترمہ عفیقہ بتول گردیزی ، ڈسٹرکٹ پولٹری ڈویلپمنٹ آفیسر ڈاکٹر شبیر شیخ ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر سید ظہور حسین شاہ ، ڈی ایف او سردار محمد لطیف خان ، ڈی ایف او چوہدری ارشاد ، اے ڈی لوکل گورنمنٹ سردار محمد زاہد خان ، ڈی ایف سی خوراک اعجاز قمر ، ڈپٹی ڈائیریکٹر زراعت راجہ مقبول حسین ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر باغ سردار محمد پرویز خان ، اسسٹنٹ کمشنر باغ یاسر محمود ، تحصیلدار باغ قمر عباس اور دیگر محکمہ جات کے آفیسران موجود تھے اس موقع پر وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا کہ منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے اقدامات تیز کیئے جائیں تاکہ ان کے ثمرات عوام تک جلد پہنچ سکیں ۔ باغ شہر کے اندر میونسپل کارپوریشن شہریوں کے لئے سہولیات فراہم کرے شہر میں جگہ جگہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کھڑی ہوتی ہیں پیدل جلنا بھی مشکل ہوتا ہے انتظامیہ ، پولیس میونسپل کارپوریشن انجمن تاجران کے نمائندوں کو ہمراہ رکھ کر پاکنگ کا مناسب انتظام کیا جائے اور میونسپل کارپوریشن کے جاریہ منصوبے جلد مکمل کئے جائیں کچرا کنڈی منصوبہ اور دیگر پارک اور میونسپل کارپوریشن کی جہگوں کے معاملات کو کلیئر کرایا جائے اور جو کیسز عدالتوں میں ہیں ان کا موثر ریکارڈ اور پیروی کی جائے تاکہ عوامی مسائل حل ہوں ۔

About admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں،راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مقبوضہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *