بریکنگ نیوز

کروناوائرس ابھی ختم نہیںہواہے یہ ایک بارپھرعوام کومتاثرکررہاہے،ڈاکٹر سردار عمر اعظم

کوٹلی:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمر اعظم خان کی زیر صدارت ایس ایس پی کوٹلی راجہ محمد اکمل خان کی موجودگی میں پولیس مجسٹریٹ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میںڈی ایس پی ،ضلع بھرکے مجسٹریٹس اورایس ایچ اوزنے شر کت کی۔اجلاس میںکروناوائرس کی موجودہ صورتحال،امن عامہ کی صورتحال،سابقہ جرائم کی تفصیل،کرائم رپورٹ ومقدمات زیرتفتیش کی پراگرس، ٹریفک چیکنگ،پرائس کنٹرول،دفعہ144ض ف پرعملدرآمد،تجاوزات کاخاتمہ،انٹری پوائنٹس پرپڑتال اورموثرچیکنگ،ضلع میںبازاروںکی صفائی،جنرل ایشوزسمیت چھٹیوںکے دوران سرکاری اراضیات پرقبضہ ودیگراہم ایشوززیرغورآئے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرعمراعظم خان اورایس پی راجہ محمداکمل خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجسٹریٹ اور پولیس آپس میں تعاون کریں تا کہ ضلع میں سیکورٹی اور انتظامی امور کی بہتر انجام دہی ہو سکے ضلع کوٹلی کے داخلی اور خارجی راستوں پرچیکنگ کے نظام کومزید سخت بنائیں ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم خان نے کہاکہ ضلع بھرکے آفیسران کمیٹیاںبناکرسکول انتظامیہ،انجمن تاجران، سول سوسائٹی سے ملاقاتیںکرکے انہیںکروناوائرس سے بچائوبارے حکومت،محکمہ صحت اورانتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیراورایس اوپیزپرعملدرآمدکویقینی بنائیںانہوںنے کہاکہ کروناوائرس ابھی ختم نہیںہواہے یہ ایک بارپھرعوام کومتاثرکررہاہے عوام احتیاط کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیںاوراحتیاطی تدابیرکواپنائیں۔انہوںنے آفیسران کوہدائت کی کہ کروناوائرس سے بچائوکے لیے تمام تراقدامات اٹھائیں۔ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم خان نے تمام مجسٹریٹ حضرات کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خالصہ سرکار زمینوں پرقبضہ مافیاکے حوالے سے سخت اقدام عمل میں لا ئے جائیں پرائس کنٹرول چکینگ کے حوالے سے مجسٹریٹ اور پولیس ایک دوسرے کے تعاون سے چیکنگ کے نظام کو موثر بنا کر عوام کو ریلف فراہم کریں تجاوزت کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے مجسٹریٹ دوکانداروں کو ریٹ لسٹیں آویزاں کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے کہا کہ ایس ایس پی کوٹلی راجہ محمد اکمل خان نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور اور بر وقت کارروائیاں کر کے اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی صیح معنوں میں سرانجام دہی کی ہے ۔ایس پی راجہ محمداکمل خان نے کہا کہ محکمہ پولیس کے آفیسران و اہلکاران اپنے اختیارات امانت سمجھ کر استعما ل کریں پولیس ملازمت عبادت کادرجہ رکھتی ہے منشیات فروشی سمیت دیگرمجرمان قانون شکن عناصراورمجرمان اشتہاریوںکوکیفرکردارتک پہنچاناپولیس کابنیادی واولین فریضہ ہے پولیس آفیسران واہلکاران عبادت سمجھ کراپنافریضہ اداکریںکوئی بھی مظلوم شخص دادرسی کے لیے ہمیشہ پولیس کے دروازے پردستک دیتاہے ہم سب کواللہ کے حضورجوابدہ ہوناہے مظلوم کی مدداورظالم کے خلاف قانونی کاروائی ایمانداری اورانصاف کے تقاضوںکے مطابق کریں انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت آپ کے مقدرمیںہے پولیس آفیسراپنی ڈیوٹی محنت،ایمانداری اورفرض شناسی سے اداکرکے دنیااورآخرت دونوںمیںفلاح وبھلائی کاحقدارہوسکتاہے ۔میرٹ پالیسی کوہرلمحے مدنظررکھ کرتمام مقدمات کافیصلہ کیاجائے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے سماج دشمن عناصرسے نمٹنااوران کوکیفرکردارتک پہنچاناہمارابنیادی فریضہ ہے اس فرض کواحسن طریقے سے سرانجام دینے والے پولیس آفیسران واہلکاران محکمہ کے لیے ہیرواوربہترین کارکردگی کی بنیادپرانعامات کے مستحق ہیںجبکہ اس موقع پر۔ ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان نے مجسٹریٹ صاحبان کو پولیس کے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا ۔

About admin

Check Also

8اکتوبر2005کا ہولناک زلزلہ ایک بہت بڑی آزمائش تھی راجہ محمد فاروق حیدرخان

مظفرآباد: وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ 8اکتوبر2005کا ہولناک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *