بریکنگ نیوز

ورلڈ فوڈ پروگرام نے زلزلہ کے بعد بحالی و تعمیر نو کے کاموں میں بھرپور کردار ادا کیا،وزیر اعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد:وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ 8اکتوبر2005کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے زلزلہ کے بعد بحالی و تعمیر نو کے کاموں میں بھرپور کردار ادا کیا۔ اس ہولناک سانحہ کے زخم ابھی بھی تازہ ہیں ۔ آزادکشمیر کا خطہ قدرتی آفات کے حوالہ سے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں اور دوست ممالک کی توجہ کا حامل ہے ۔ زلزلہ متاثرین کے دکھوں پر مرحم رکھنے اور ان کی بحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے پر آزادکشمیر کے عوام اور حکومت بین الاقوامی اداروں اور دوست ممالک کے شکرگزار ہیں۔ Humanitarian Response Facilityکے قیام میں مشکلات کے باوجود ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے حکومت آزادکشمیر نے ان تمام مشکلات پر قابو پایا، یہ پراجیکٹ ورلڈ فوڈ پروگرام کے بھرپور تعاون کا عکاس ہے ۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر ، کینڈین ہائی کمیشن ، آسٹریلین ہائی کمیشن، یورپین یونین ہائی کمیشن کے وفود، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندے کا آزادکشمیر آنے پر خیر مقدم کرتا ہوں ۔ آپ کی آمد ہمارے لیے باعث حوصلہ ہے
۔ہمارا مذہب اسلام بھی انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ فوڈ پروگرام کی طرف سے سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی آزادکشمیر کو عطیہ کردہ Humanitarian Response Facility کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام Chris Kaye، کنیڈین ہائی کمشنر Ms. Joanne Minne، آسٹریلین ہائی کمشنرMs Amanda Victoria، یورپین یونین کے ہائی کمشنرBernard Jaspersودیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ تقریب میں وزیر سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی احمدر ضا قادری ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر مصطفی بشیر، ڈپٹی سپیکر سردار عامر الطاف، مشیر حکومت ضیاء سردار، چیئرمین وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن زاہد امین، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین ، سیکرٹری اطلاعات ، سیاحت وآ ئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد، سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی، سیکرٹری SDMAشاہد محی الدین قادری، سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ منصور قادر ڈار اور دیگر آفیسرن بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہیومینٹرین رسپانس فسیلٹی کے قیام کیلئے زمین حکومت آزادکشمیر نے فراہم کی۔ اس کی چار دیواری کی تعمیر کا کام آخر ی مراحل میں ہے ۔ اس پراجیکٹ کے ہاسٹل کی بھی منظوری ہو چکی ہے اور جلد اس کی تعمیر کا کام بھی شروع ہو جائے گا۔ اس پراجیکٹ کے ساتھ ہیلی پیڈ بھی بنایا جائے گاتاکہ ریسکیو و ریلیف آپریشن کے دوران بلا تعطل سپلائی جاری رہ سکے۔ انہوں نے کہاکہ اس پراجیکٹ سمیت دیگر شعبہ جات میں تعاون کرنے پر ورلڈ فوڈ پروگرام اور دیگر اداروں کے شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی اداروں اور ایجنسیز کے نمائندوں کا ہمارے ساتھ تقریبات میں شریک ہوناہمارے لیے حوصلہ مند ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ زلزلہ کو 15سال گزرنے کے باوجود بھی ورلڈ فوڈ پروگرام اور دیگر بین الاقوامی ادارے ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں ۔ ہم نے زلزلہ کے بعد تعمیر نو و بحالی کا عمل کامیابی سے مکمل کیا ہے ۔ آج آزادکشمیر میں بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے تاہم صحت اور تعلیم کے شعبہ میں بھی ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ فنڈز کی کمی کے باعث ہم مکمل طور پر بلڈنگ کوڈز پر عملدرآمد بھی نہیں کر سکتے ۔ مجھے امید ہے کہ آپ لوگ آئندہ بھی آزادکشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ اسی طرح اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگرمقررین نے کہاکہ کوئی ملک تنہاء آفات سماوی کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ ایسی صورتحال میں ہم سب کو ایک دوسرے کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہیے ۔ ہیومینٹرین رسپانس فسلیٹی آزاد کشمیر میں آفات سے نمٹنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگی اور متاثرین تک فوری رسد پہنچائی جا سکے گی۔ انہوں نے کہاکہ 2005کے سانحہ نے خطے میں دور رس اثرات مرتب کیے ہیں ۔ خطے کی بحالی کیلئے ہرممکن تعاون کرینگے ۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر Chris Kayeنے کہاکہ آزادکشمیر میں آفات سماوی سے فوری نمنٹنے کیلئے 4ایمرجنسی سٹوریج فسلیٹی سینٹرز اور 4موبائل یونٹسقائم کیے گئے ہیں ۔ مجموعی طور پر WFPنے پاکستان میں 8ہیومینٹیزین رسپانس فسیلٹی سینٹر قائم کیے ہیں جن میں مظفرآباد ، پشاور، لاہور ، سکھر ، کوئٹہ اور بلتستان میں قائم مراکز شامل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے ہر سٹوریج فسلیٹی کو 3ہزار میٹرک ٹن تک بڑھانے کا عزم کیا ہے ۔ انہوں نے حکومت آزادکشمیر ، NDMA،مخیر اداروں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

About admin

Check Also

8اکتوبر2005کا ہولناک زلزلہ ایک بہت بڑی آزمائش تھی راجہ محمد فاروق حیدرخان

مظفرآباد: وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ 8اکتوبر2005کا ہولناک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *