بریکنگ نیوز

کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوگئی ہیں ،، راجہ فاروق حیدر

میرپور(بیورو رپورٹ) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوگئی ہیں اور بہت سے انمول لوگ بھی اس بیماری سے لقمہ اجل بن گے ہیں لاک ڈاون میں نرمی کا یہ مطلب نہیں کہ لوگ ایس او پیز کا خیال نہ رکھیں اور پھر پرانی صورتحال بحال ہوجائے۔حکومت کو لوگوں کی زندگیاں عزیزہیں ۔کاروباری حضرات اور عام شہریوں کو ایس او پیز کا پابند بنایا جائے۔اگر ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد ہوا تو اس وائرس کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور یہ اکیلے انتظامیہ اور پولیس یا محکمہ صحت کے بس کی بات نہیں اس کے لئے پوری قوم کو اپنا مثبت اور موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔کورونا وائرس کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کرنے والے لوگوں کی زندگیوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے کی باتیں نہ کریں جن کے پیاروں کے چراغ گل ہوئے ان کے دکھ درد کو سمجھیں اور خدا کا خوف کریں۔کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہے اور ہر ملک نے جملہ حفاظتی کیے ہوئیہیں۔انہوں نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے کمشنر چوہدری محمد رقیب خان کوایس او پیز کے حوالے سے ڈویژن بھر میں تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیں اور کہا کہ کوئی بھی شخص ایس او پیز کی خلاف ورزی نہ کرنے پائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں دوررہ میرپور کے دوران کمشنر چوہدری محمد رقیب خان اور دیگر ڈویژنل وضلعی افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کمشنر چوہدری محمد رقیب خان نے انہیں بتایا کہ گزشتہ 2 ہفتوں سے زائد لاک ڈاون کی مکمل پابندی سے کورونا وائرس کے مریضوں کی شرح کو مزید بڑھنے سے روکا گیا ہے اب بھی تاجروں اور عوام الناس کے تعاون سے ایس او پیز پر بھرپور عملدرآمد کروایا جا رہا ہے اللہ کا شکر ہے اب روزانہ کی رپورٹس میں کورونا کے مثبت مریضوں میں کمی آ رہی ہے۔انہوں ڈویژن بھر میں ایس او پیز کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جس پر وزیر اعظم نے انتظامیہ ‘پولیس محکمہ صحت عامہ سمیت دیگر محکمہ جات کی کارکردگی کو سراہا جھنوں نیحکومتی احکامات پر عملدرآمد کے لئے ٹیم ورک کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی انتظامی مشنری اعلی صلاحیتوں کی مالک اور فرض شناس ہے اس وائرس کے کنٹرول کرنے کے لئے ریاست کے تمام اداروں کے ملازمین اور عوام نے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا جس کے باعث آزاد کشمیر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے بہترین انتظامات دیکھے گے۔لاک ڈاون کے باعث بہت سے شعبہ جات شدید متاثر بھی ہوئے ہیں جس کا ہمیں بھرپور ادراک ہے۔اگر سخت اقدامات نہ کیے جاتے تو پھر مزید قیمتی جانوں کا نقصان اٹھانا پڑتا۔

About Aziz

Check Also

مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں،راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مقبوضہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *