بریکنگ نیوز

بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے،شبلی فراز

 اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے،مودی نے دنیا کو بتایا کہ ہندوستان جمہوری نہیں فاشسٹ ملک ہے، ای یوڈس انفولیب کی حالیہ رپورٹ نے حقائق سے پردہ اٹھایا ہے، بھارت میں انتہا پسند حکومت کے عزائم سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔ ہندوتوا کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ دنیا کو ہماری کہانی بتانا لازمی ہے، ہمارا قصہ سچ پر مبنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے جانتا ہوں کہ بھارت نے کبھی پاکستان کو قبول نہیں کیا، مودی نے اپنا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا ہے، مودی نے دنیا کو بتایا کہ ہندوستان جمہوری نہیں فاشسٹ ملک ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ علاقائی صورتحال سے متعلق پاکستان حقائق کی روشنی میں نکتہ نظر پیش کرتا ہے، بدقسمتی سے بھارت حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے، بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے بھارت جھوٹ، بہتان اور الزام تراشی کا سہارا لیتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتہا پسند حکومت کے عزائم سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔ بھارتی ہتھکنڈوں پر عالمی برادری کی خاموشی اور دوہرا معیار سوالیہ نشان ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بھارت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، اس کے عزائم کو بے نقاب کرنا ہوگا، مودی اور ہندوتوا کا فلسفہ دنیا پر آشکار ہوچکا، پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے بھارت الزام تراشی کا سہارا لیتا ہے۔

About Aziz

Check Also

مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں،راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مقبوضہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *