بریکنگ نیوز

مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں،راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے بدترین فوجی محاصرے کو آج 500دن ہو گئے ۔مقبوضہ کشمیر کے عوام اس وقت دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں۔ ہندوستان گزشتہ ایک سال چار ماہ سے مقبوضہ کشمیر کے بے کس اور بے گناہ شہریوں کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں رکھ کر ان پر انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ڈھارہا ہے لیکن بدترین فوجی محاصرے کے500دن گزرنے کے باوجود بھی ان کے پائیہ استقلال میں لغزش نہیں آئی ۔ اقوام متحدہ اور عملی ادارے کشمیریوں کو ظلم و جبر سے نجات دلانے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کریں۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہندستان کی بزدل فوج ظلم و جبر کی انتہاء کررہی ہے لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میںجتنا ظلم ہوا ہے شاید ہی انسانی تاریخ میں ایسی مثال ملتی ہو ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام ہندوستان کے ظلم و جبر کے سامنے نہ جھکے ہیں نہ جھکیں گے ۔ وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ادارے اور تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کا فوجی محاصرہ ختم کروائیں اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت دلوانے کیلئے اقوام متحدہ اپنا عملی کردار ادا کرے۔دریں اثناء وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے سیز فائر لائن بھاگسر سیکٹر میں جام شہادت نوش کرنے والے افواج پاکستان کے دو جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان دفاع وطن کیلئے بہادری اور جرات کی بے مثال تاریخ رقم کی ہے ۔ سیز فائر لائن پربسنے والے آزادکشمیر کے عوام بھی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دفاع وطن کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔

About Aziz

Check Also

مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں عصمت دری کو جنگی ہتھیارکے طورپر استعمال کررہی ہے: رپورٹ

سرینگر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *