بریکنگ نیوز

خالی آسامیوں کے حوالے سے عدالتوں میں زیر التوا معاملات فوری یکسو کئے جائیں ،سردار میراکبر

مظفر آباد (بیورو رپورٹ) وزیر جنگلات سردار میراکبرخان کی زیر صدارت محکمہ جنگلات کامحکمانہ اجلاس منعقد ہ ہوااجلاس میں سیکرٹری جنگلات سید ظہورالحسن گیلانی ناظم اعلیٰ جنگلات پرنسپل خواجہ سجاد ناظم اعلیٰ جنگلات علاقائی فروزاعوان ناظم جنگلات غلام مجتبےٰ مغل ناظم جنگلات ملک اسد مہتمم جنگلات وحید کاظمی مہتمم جنگلات سید عصمت شاہ اورسردار ریاض احمد نے شرکت کی ۔اجلاس میں سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی نے اسلام آباد میں بیلن ٹری منصوبے کے حوالئے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کے حوالئے سے وزیر جنگلات کو بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ وازرت موسمیات پاکستان نے سونامی منصوبے کے حوالئے سے محکمہ جنگلات کی کارکردگئی کو سہرا ہے اور اس منصوبے کے حوالئے سے زیر التوا معملات کو جلد یکسو کر نے کی یقین دہانی کروائی ہے اجلاس میں ناظم اعلیٰ جنگلات پر نسپل خواجہ سجاد نے لکڑی نکاسی ٹھیکہ جات اور مالیاتی ٹارگٹ اور دیگر امور پر بریفنگ دی اس موقع پر وزیر جنگلات نے جائزہ اجلاس میں آفیسران سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ لکڑی جنگلوںمیں ضائع نہ ہونے دیںاس کی نکاسی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا ئے جاہیں تاکہ رواںسال دسمبر سے قبل زیادہ سے زیادہ لکڑی کی نکاسی کو یقینی بنائی جائے نیلم میں جو لکڑی ناقص ہے اس کو ادہر ہی نیلام کریں۔انہوں نے کہا کہ خالی آسامیوں کے حوالئے سے عدالتوں میں زیر التوا معمالات کو فوری یکسو کریں وزیر جنگلات نے کہا کہ نکاسی لکڑی کے ٹنڈر فوری طور پر مکمل کیے جاہیں جنگلوں میں پڑی خشک لکڑی کو اسعتمال میں لا کر فائدہ اٹھایا جائے وزیر جنگلات نے کہا کہ جنگلات میں لکڑی پڑی تباہ ہو رہی ہے اسکی نکاسی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جاہیں انہوں نے کہا کہ جو ٹھکیدار سستی کا مظاہرہ کر ئے گا اس کے خلاف کاروائی ہو گئی ہمیں زیادہ سے زیادہ لکڑی ڈپو میں چاہیے اس لئے تمام ٹھکیدار دن رات ایک کر کے لکڑی نکاسی کے عمل کو تیز کریں انہوں نے کہا کہ جو ٹھکیدار ٹنڈر کے مطابق لکڑی کی نکاسی نہیں کر سکتا اس کو فارغ کریں محکمہ ہر تین ماہ بعد اس کی کارکردگی کو چیک کریں جنگلات کے اندر پڑی لکڑی کی نکاسی کے حوالئے سے محکمہ کے آفیسران اور ٹھکیداروں کی کو تاہی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے مقررہ احداف کو وقت کے اندر مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ میں خالی آسامیوں پر اہڈاک تقریریاں کی جاہیں اجلاس میںناظم اعلیٰ جنگلات علاقائی فروزاعوان ناظم جنگلات غلام مجتبےٰ مغل نے لکڑی نکاسی کے حوالئے گزشتہ اجلاس میں دلئے گئے اہدف اور کی گی کارکردگی سے اگاہ کیا

About Aziz

Check Also

مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں عصمت دری کو جنگی ہتھیارکے طورپر استعمال کررہی ہے: رپورٹ

سرینگر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *