بریکنگ نیوز

وزیر اعظم آزادکشمیر کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو آزادجموں وکشمیر کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

اسلام آباد( بیورو رپورٹ)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو آزادجموں وکشمیر کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ آف ریونیو کے قوانین سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی ، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی ، ممبر بورڈ آف ریونیو ودیگر متعلقین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کے قوانین اور دیگر معاملات کے حوالہ سے ایک مفصل رپورٹ تیار کر کے پیش کی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ بورڈ آف ریونیو سرکاری املاک کے تحفظ اور غیر قانونی ابضین کے خلاف موثر ایکشن یقینی بنانے کیلئے قوانین کے حوالہ سے تجاویز مرتب کر کے بذریعہ محکمہ قانون کابینہ کو ارسال کرے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ محکمہ مال کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے ، کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو تیز کیا جائے اور اس حوالہ سے عوام الناس کے تحفظات کو دور کیا جائے۔

About Aziz

Check Also

مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں عصمت دری کو جنگی ہتھیارکے طورپر استعمال کررہی ہے: رپورٹ

سرینگر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *