بریکنگ نیوز

ہماری حکومت لوگوں کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کر رہی ہے،نجیب نقی

پلندری:وزیر صحت و خزانہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے کہا ہے کہ موجودہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوے اس کی مثال نہیں ملتی، میرٹ کی بالا دستی ہو یا رسل و رسائل، تعلیم ہو یا صحت ہماری حکومت لوگوں کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کر رہی ہے، ضلع سدھنوتی میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس لاے جس کا فائدہ برائے راست عوام کو پہنچ رہا ہے،

مسلم لیگ ن کی حکومت نے راجہ فاروق حیدر خان کی سربراہی میں مسئلہ کشمیر کو عالمی دنیا کے سامنے بہترین انداز میں اجاگر کیاڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے کہا کہ عوام ہماری کارکردگی کو دیکھ کر ووٹ دیں اور اس شخص کو آگے لائیں جس کا تجربہ اور ویڑن زیادہ ہوتقریب کی صدارت سردار محمد اعظم خان نے کی جبکہ اس موقع پر سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ مسلم لیگ ن یاسر منشاء ، ایڈوکیٹ مسعود انجم، مسلم لیگ ن کے رہنما ملک نصیر سردار افتخار سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی،

سردار اعظم خان نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے پورے علاقے کے لیے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے اور باقی رہ جانے والے کام بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی خان کے لیے علاقہ کے 8 میں سے 7 پولنگ اسٹیشن جیتواے اور آیندہ بھی یک طرفہ طور پر جیتوائیں گے، سردار محمد اعظم خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ لوگ ان کی دعوت پر تشریف لائے. قبل ازیں وزیر صحت و خزانہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان جب دیوان گوراہ پہنچے تو سردار اعظم خان کی قیادت میں ہلاں اور نمب گوراہ سے راجہ محمد زاہد خان کی قیادت میں بیسیوں گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے ان کا استقبال کیا، بعد ازاں یہ بڑا قافلہ ہلاں پر پہنچا تو لوگوں نے والہانہ استقبال کیا اور ہار ڈالے اور وزیر صحت و خزانہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کی کارکردگی کو سراہا اور مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی

About Aziz

Check Also

مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں،راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مقبوضہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *